ETV Bharat / state

کانوڑ یاترا کے دوران جمعیت علما ہند کی اپیل - Jamiat Ul Hind reaction

جمعیت علما ہند کی جانب سے کانوڑ یاترا کے دوران امن و امان بنائے رکھنے کی اپیل کی ہے۔ اسی کے ساتھ انہوں نے اقلیتوں سے اس موقعے پر اپنے گھروں سے کم نکلنے کی بھی اپیل کی۔

کانوڑ یاترا کے دوران جمعیت علما ہند کی اپیل
کانوڑ یاترا کے دوران جمعیت علما ہند کی اپیل (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 29, 2024, 2:34 PM IST

کانوڑ یاترا کے دوران جمعیت علما ہند کی اپیل (etv bharat)

مظفر نگر: کانوڑ یاترا کے دوران میرٹھ مظفر نگر سہارنپور اور ہری دوار میں کاوڑ یاتریوں کے ذریعے مار پیٹ اور توڑ پھوڑ کے واقعات کے بعد جمعیت علمائے ہند نے کاوڑ یاترا کے دوران امن و امان بنائے رکھنے کی اپیل کی۔ اسی کے ساتھ تنظیم نے اقلیتوں سے سبھی درخواست کی ہے کہ لوگ چند دنوں کے لئے بے وجہ گھر سے باہر نہیں نکلیں۔

جمعیت علما ہند کے ریاستی سیکرٹری قاری ذاکر حسین نے آج مظفر نگر میں واقع اپنے رہائش گاہ پر میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ دیکھیے کانوڑ یاترا میں بہت الرٹ رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ ایک بڑا مذہبی تہوار ہے۔ ہم ضلع انتظامیہ سے بھی یہی کہنا چاہتے ہیں کہ آپ نے جو انتظامات کیے ہوئے ہیں اسے مزید سخت کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہریدوار انتظامیہ نے کانوڑ میلہ کے راستے پر مساجد اور درگاہوں کو ڈھانپ دیا، مسلمانوں نے ہندو۔ مسلم میں تفریق سے کیا تعبیر

انہوں نے کہا کہ پولیس اور ضلع انتظامیہ کو بھی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ہی لوگوں سے یہ کہنا چاہوں گا کہ وہ بغیر ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں۔ یوں ہی سڑکوں پر نہ گھومیں پھریں۔ کوئی ضروری کام ہونے پر ہی گھر سے باہر جائیں۔ سڑکوں پر بھیڑ نہ لگائیں۔ میری سبھی سے یہی گزارش ہے کہ اس بڑے تہوار کے موقعے پر ایک دوسرے کے جذبات کا خیال رکھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.