بیدر : جامعہ اسلامیہ مدینتہ العلوم منیار تعلیم بیدر میں خوش نصیب طالبعلم حافظ محمد فرقان ولد محمد امجد خان بیدر نے تین اساتذہ کی نگرانی میں ایک بیٹھک میں مکمل قرآن مجید سنانے کی سعادت حاصل کی ۔
جامعہ کے صدر المدرسین مفتی شیخ فاروق احمد قاسمی اور نائب معتمد حضرت مولانا سید عبد الوحید قاسمی نے طالب علم کو دعاؤں سے نوازا اور ہمت افزائی کی ۔ استاد محترم حافظ محمد فہیم الدین فیضی کو مبارک باد پیش کی دعا فرمائیں اللہ تعالی جامعہ کو ترقیات سے نوازے ۔
اس موقع پر صدر مدرس مفتی شیخ فاروق احمد قاسمی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اللہ رب العزت کا احسان عظیم ہے کہ ہمیں دین کی خدمت کرنے کے لئے منتخب کیا ہے۔اللہ تبارک و تعالی نے ہمیں دین کی خدمات کرنے کا موقع عطا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ طالب علم حافظ فرخان نے ایک بیٹھک میں قران پاک سنانے کی سعادت حاصل کی ہے۔ یقینا یہ اللہ تبارک و تعالی کا احسان عظیم ہے کہ اس نے ہمیں نعمت عطا کی ہے۔دینی مدارس دین کے قلعے ہیں۔ جب تک دینی مدارس قائم ہیں اللہ تبارک و تعالی اس کے کلام کو سینہ بہ سینہ اسی طرح منتقل کرتا رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:بیدر میں جشن حضرت افضل پیر کا 15 ویں عرس کا انعقاد
صدر مدرس مفتی شیخ فاروق احمد قاسمی نے مزید کہا کہ قران مجید کا پڑھنا عبادت ہے۔ دینی مدارس ،مساجد اور مکتب میں پڑھانے والے علماء کرام اسی دینی مدرسہ سے فارغ شدہ حفاظ عالم دین ہوا کرتے ہیں ۔