ETV Bharat / state

حیدرآباد کی صنعتی نمائش میں لوگوں کا ہجوم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 1, 2024, 6:24 PM IST

Industrial Exhibition In Hyderabad حیدرآباد کے نامپلی میں واقع میوزیم میں صنعتی نمائش کا اہتمام کیا گیاہے۔ نمائش کو دیکھنے کے لئے لوگوں کا ہجوم دیکھنے کو مل رہا ہے۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کی نمائش کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے۔

حیدرآباد میں صنعتی نمائش کا آغاز
حیدرآباد میں صنعتی نمائش کا آغاز
حیدرآباد میں صنعتی نمائش کا آغاز

حیدرآباد: حیدرآباد آرٹ سوسائٹی کے صدر ایم وی رمنا ریڈی نے کل ہند صنعتی نمائش حیدرآباد میں نمائش کا افتتاح کیا۔ انہوں نے سوسائٹی کے ارکان کے ساتھ حیدرآباد آرٹ سوسائٹی کے زیراہتمام منعقدہ نمائش کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام نوجوان فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی غرض سے منعقد کیا گیا۔ اس نمائش میں ملک بھر سے نوجوان مصوروں کی پینٹنگس لگائی گئی تھیں۔ پینٹنگس کی یہ نمائش 15 دن تک جاری رہے گی۔

ذرائع کے مطابق ساتویں نظام میر عثمان علی خان بہادر نے 1923 میں باغ عامہ میں ایک عمارت تعمیر کروائی جس میں سب سے پہلی نمائش شروع کی گئی تھی۔ اب اس عمارت کو حیدرآباد میوزیم کے نام سے جانا جاتا ہے۔

اس وقت عثمانیہ یونیورسٹی کے طلباء نے حیدرآباد میں تیار کردہ اشیاء کی نمائش شروع کی تھی اور اس وقت نمائش میں صرف 100 اسٹالز لگائے گئے تھے۔ تقریبا 9 سال بعد نمائش کو نامپلی کا بڑے میدان میں منتقل کیا گیا۔ اس میں موت کا کنواں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ اس وقت موت کے کنویں میں سائیکل چلائی جاتی تھی۔ وقت کے ساتھ اس موت کے کنویں میں بائک اور کار بھی چلتی رہیں۔ اب نمائش میں بچوں اور نوجوانوں کے جھولے بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:طلباء کو علی گڑھ نمائش کے دوران رہنما اصولوں پر عمل کرنے کی ہدایت

اس نمائش میں اب 2 ہزار سے زیادہ اسٹال موجود ہیں جہاں ریاست تلنگانہ آندھراپردیش، و کرناٹک سے بڑی تعداد میں لوگ اس نمائش میں تفریح کے لئے آ رہے ہیں۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ اس نمائش کا افتتاح ہندوستان کے سابق وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو نے کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.