مرادآباد: گذشتہ رات دیر گئے مرادآباد کے گاؤں ہردے پور میں بدمعاشوں نے کہر ڈھایا اور گاؤں کے گھروں میں جم کر لوٹ پاٹ كو انجام دیا۔ اس دوران ایک گھر میں مخالفت کرنے پر بدمعاشوں نے دو بھائیوں کو گولی مار کر زخمی کر دیا جن کا ہسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ اندھیرے اور سردی کے موسم کا فائدہ اٹھا کر بدمعاشوں نے ایک گاؤں میں جم کر لوٹ مار کو انجام دیا۔ مرادآباد کے تھانہ کٹگھر علاقے کے ہردے پور گاؤں میں دیر رات بدمعاشوں نے جم کر لوٹ پاٹ کی۔
تھانہ کٹ گھر علاقے میں رام گنگا ندی کے کنارے لگے ہردے پور گاؤں کے عبدالواحد کے مکان میں رات سات سے آٹھ بدمعاش گھس گئے اور انہوں نے گھر کے افراد کے ساتھ مارپیٹ کی اور زیورات و نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ بدمعاشوں کے کہر سے متاثر گھر کے فرد شاہ رخ نے بتایا کہ رات میں چوری کرنے کے ارادے سے کچھ بدمعاش ہمارے گھر میں گھس ائے اور قیمتی گہنے اور پیسے لوٹ کر فرار ہو گئے، حالانکہ ہم نے ان کا مقابلہ کیا اور اس درمیان انہوں نے اپنے تمنچے سے گولی چلا کر میرے دو بھائیوں کو زخمی کر دیا جن کا علاج چل رہا ہے۔
اس بابت سینیئر سپریٹینڈنٹ اف پولیس ہمراج مینا نے اس پورے واقعے پر معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ کل رات تقریبا ایک بجے تھانہ کٹگھر علاقے کے ھردے پر گاؤں میں کچھ بدمعاش گھس آئے اور انہوں نے شاہرخ، رضوان اور گلفام کے گھر میں لوٹ مار کو انجام دیا۔ اس دوران بدمعاشوں کی مخالفت کرنے پر گلفام اور رضوان کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا جس میں رضوان کا ترتھانکر مہاویر انسٹیٹیوٹ میں علاج چل رہا ہے اور گلفام کو معمولی سی چوٹ ائی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بدمعاشوں نے اس دوران اس گاؤں میں دوسرے گھر کو بھی اپنا نشانہ بنایا اور وہاں بھی لوٹ پاٹ کی۔ اُنہوں نے مذید بتایا کہ اس پورے واقعے کی چھان بین کی جا رہی ہے اور بہت ہی جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔