گیا: موجودہ وقت میں موبائل فون ہر کسی کی بڑی ضرورتوں میں ایک ہے۔ لیکن اگر وہی موبائل اچانک گم ہوجائے، چوری ہوجائے یا پھر بدمعاشوں کے ذریعے چھین لیا جائے تو کئی بار بڑا نقصان بھی ہوجاتا ہے یا پھر لوگوں کے کام کاج پر براہ راست اثر پڑنے لگتا ہے۔ لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ اگر آپ کا موبائل فون چوری ہو جاتا ہے یا پھر گم ہو جاتا ہے یا بدمعاشوں کے ذریعے چھین لیا جاتا ہے تو آپ کو پریشان ہونے کے بجائے پولیس کو مطلع کرنا ہے۔
پولیس آپ کے موبائل کو تلاش کر آپ کے سپرد کرے گی۔ اگر آپکو اپنا موبائل فون حاصل کرنا ہے تو اس کے لیے کچھ خاص کام کرنا پڑے گا۔ آپکے پاس موبائل فون کے کاغذات ہیں تو آپکا فون آسانی سے ٹریک ہوسکتا ہے۔ آج ہم یہ بتائیں گے کہ اگر آپ کا موبائل فون چوری ہو جاتا ہے یا پھر بدمعاشوں کے ذریعے چھین لیا جاتا ہے تو آپ کو کیا کرنا ہے؟ اور کہاں شکایت کرنی ہے؟
گیا ضلع پولیس نے موبائل فون کی برآمدگی کے لیے پولیس کی ایک خاص ٹیم کو تیار کیا ہے، جو موبائل فون کے گم ہونے، چوری ہونے یا چھینے جانے کے معاملے پر تفتیش کرنے کے ساتھ موبائل کو حاصل کرنے میں ہمہ وقت مصروف ہوتی ہے۔ اب تک ضلع پولیس نے اس برس پانچ سو سے زیادہ موبائل فون جسکی قیمت ایک کروڑ روپے سے زیادہ اس کو برآمد کر اس کے اصل مالکان کو حوالے کیا ہے
- اس طرح کریں شکایت
اگر آپ کا موبائل فون گم یا چوری ہوتا ہے تو نزدیکی علاقے یا جائے واردات کی جگہ جس تھانہ میں واقع ہے وہاں اس تھانہ ، یا پھر سائبر تھانہ، اوپی میں اطلاع دیں، آپ تحریری طور پر شکایت درج کرائیں تو زیادہ بہتر ہے۔ شکایت میں بتائیں کہ موبائل فون کہاں ؟ سے چوری ہوا یا چھینا گیاہے۔ موبائل خریدے جانے کی رسید کی فوٹو کاپی ساتھ میں منسلک کردیں، اگر رسید نہیں ہے ۔آپ کے پاس موبائل فون کا آئی ایم ای آئی نمبر ہے تو اُسے لکھ کر دیں، گیا ضلع پولیس کی جانب سے ایک واٹس ایپ نمبر بھی جاری ہے۔ جس پر آپ شکایت درج کرا سکتے ہیں۔ لیکن موبائل کی برآمدگی آسانی کے ساتھ تبھی ممکن ہے جب آپ کے پاس آئی ایم ای آئی نمبر ہوگا۔ کیونکہ اس سے آسانی کے ساتھ پولیس آپکے موبائل فون کو ٹریک کر لیتی ہے۔
- کیا ہے آئی ایم ای آئی نمبر
آپ اگر اسمارٹ فون یا موبائل فون خریدتے ہیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ اس کا آئی ایم ای آئی نمبر موبائل فون کے ڈبہ یا موبائل فون کے کسی حصے پر لکھا اسٹیکر سٹا ہوتا ہے۔ جس کو دکاندار موبائل فون فروخت کرنے کے ساتھ ہی آن کر ایکٹیو کر دیتا ہے۔ آئی ایم ای آئی کا پورا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ' بین الاقوامی موبائل آلات کی شناخت' آئی ایم ای آئی ایک منفرد 15 ہندسوں کا نمبر ہوتا ہے، جو موبائل فونز اور کچھ سیٹلائٹ فونز کی شناخت کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ - یہ کیوں اور کب ہوتا ہے استعمال؟
ذاتی آلہ کی شناخت کے طور پر آئی ایم ای آئی کام کرتا ہے۔ موبائل نیٹ ورک کے ذریعے آئی ایم ای آئی نمبرز کا استعمال آلات کی توثیق کرنے اور ان کے کھو جانے یا چوری ہونے کی صورت میں انہیں ٹریک کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ یہ موبائل مواصلاتی نیٹ ورک کی سلامتی اور سالمیت کو برقرار رکھنے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ اسلیے اس کا نمبر آپکے پاس ہونا ضروری ہوتا ہے تاکہ پولیس کو نمبر بتانے پر آسانی سے ٹریک کیا جاسکے۔
- گیا پولیس کی ہے خاص پہل
گیا پولیس کی جانب سے ' آپریشن مسکان' کے تحت ایک خاص مہم چلائی جا رہی ہے۔ ایس ایس پی آشیش بھارتی کی ہدایت پر گیا پولیس کے ذریعے موبائل فون کی گمشدگی اور چوری کے واقعات کو روکنے کے لیے مہم شروع کی گئی تھی۔ آپریشن مسکان کے تحت سبھی تھانہ، او پی سے اس طرح کے واقعات کی جانکاری پولیس کی خصوصی ٹیم جمع کر تکنیکی تجزیہ کرتی ہے۔
موبائل فون کو ٹریس کر پولیس کی خصوصی ٹیم آگے کی کاروائی کو کرتے ہوئے برآمدگی کے لیے چھاپے ماری کرتی ہے۔ ضلع پولیس نے گزشتہ سال 2023 سے اب تک کل 502 موبائل فون جس کی قیمت تقریبا 1 کروڑ 40 ہزار روپے ہے اس کو برآمد کیا ہے۔ برآمد موبائل فون اسکے اصل مالکان کو ایس ایس پی کے ذریعے سپرد کیا جاتاہے۔
- واٹس نمبر بھیجیں کاغذات
ایس ایس پی آشیش بھارتی نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی معلومات کی کمی کی وجہ کر انکے موبائل برآمد نہیں ہوپاتے ہیں۔ اگر کسی کا موبائل چوری ہوتا ہے تو وہ سیدھے طور صرف سم کارڈ کو متعلقہ کمپنی سے بند کرا کر خاموش ہوجاتے ہیں جبکہ یہ معلوم ہونا چاہیے کہ یہ ناکافی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ جن لوگوں کا موبائل گم یا چوری ہو جاتا ہے۔ یا بدمعاشوں کے ذریعے چھین لیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مسلم معاشرہ آیوشمان کارڈ بنوانے میں دلچسپی لے، گیا میں دو مارچ سے لگے گا کیمپ
اس صورت میں موبائل فون کے مالکان اس کی اطلاع مقامی تھانہ، او پی کودیں ، پھر اسکے بعد ضلع پولیس کے واٹس ایپ نمبر 7543077077 جو خاص اسی کے لئے واٹس ایپ نمبر جاری کیا گیا ہے۔ اس نمبر پر متعلقہ تھانہ کو دی گئی اطلاع نامہ اور موبائل فون کے کاغذات کی کاپی بھیجیں۔ گیا پولیس آپ کے کھوئے ہوئے موبائل کو برآمد کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی اور برآمد ہو جانے پر موبائل آپ کو دیے جائیں گے.