ETV Bharat / state

گیا میں باغبانی انعامی مقابلے کا انعقاد، کاشتکاروں نے اپنی فصلوں کی نمائش کی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 24, 2024, 7:19 PM IST

Horticulture prize competition held in Gaya گیا میں دوروزہ باغبانی نمائش اور انعامی مقابلے کا انعقاد ہوا ہے ، اس میں کاشتکاروں کے ذریعے انکی پیدوار پھل پھول سبزی اور دیگر فصلوں کی نمائش کی گئی ، پہلے دوسرے اورتیسرے پوزیشن پر رہنے والوں کو محکمہ باغبانی کی طرف سے انعام کی رقم اور توصیفی سند سے نوازا جائے گا ضلع باغبانی افسر تبسم پروین نے کہا اسکا مقصد کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا-

گیا میں باغبانی انعامی مقابلے کا انعقاد، کاشتکاروں نے اپنی فصلوں کی نمائش کی
گیا میں باغبانی انعامی مقابلے کا انعقاد، کاشتکاروں نے اپنی فصلوں کی نمائش کی

گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا میں محکمہ باغبانی نے کسانوں کی حوصلہ افزائی اور کاشتکاری کو بڑھاوا دینے کی غرض سے نمائش اور انعامی مقابلے کا انعقاد کیا ہے ، دو روزہ اس نمائشی اور مقابلے کے میلے میں کئی طرح کی سبزیاں پھل اور پھول سجائے گئے ہیں، ساتھ ہی اس میں کاشت کاری اور باغبانی کی تفصیل بتائی گئی ہے کون سے پھل اور پھول کتنے پیمانے پر ہورہے ہیں اور اس سے کسانوں کو کتنی آمدنی ہوتی ہے ، کتنی لاگت میں اس کو کیا جاسکتا ہے ، محکمہ زراعت اور باغبانی سے کون کون سی اسکیموں سے استعفادہ کرسکتے ہیں ، شہر کے چندوتی میں واقع بازار سمیتی میں اس کمشنری سطح کے باغبانی نمائش اور مقابلہ کا انعقاد کیا گیا تھا، جسکا آج بدھ کو اختتام ہوگیا ہے۔

اس میں مگدھ کمشنری کے پانچوں اضلاع جن میں ضلع گیا، اورنگ آباد، جہان آباد، ارول اور نوادہ ضلع کے کسان شامل ہوئے جو اپنے بہتر پھل، پھول اور سبزیاں لے کر پہنچے تھے۔نمائش میں پانچوں اضلاع کے کسان اپنے بہتر پیداوار کے پھل، پھول اور سبزیاں لے کر آئے تھے۔ اس میں خاص کر کیلا، مشروم، ڈریگن فروٹ، کوہڈا اور اسٹرابیری نے سب سے زیادہ کسانوں کو اپنی طرف متوجہ کیا ۔ اس کے علاوہ تائیوانی گلابی امرود، بروکولی، سرخ اور پیلی شملہ مرچ، پپیتا، انجیر، مگھی پان، کالا آلو، شہد، سجاوٹی پھول، کیکٹس اور ادویاتی پودے بھی شامل تھے ۔ باغبانی نمائش میں 5 فٹ کے کیلے نے لوگوں کو سب سے زیادہ متوجہ کیا۔ گیا۔

اورنگ آباد اور نوادہ اضلاع کے کسانوں نے تقریباً 5 فٹ کا کیلا کا کاندھی لایا تھا جسکے تعلق سے جانکاری دوسرے کسانوں نے حاصل کی ، جبکہ وزن کے اعتبار سے تقریباً 40 کلو کا کوہڈا سبزی بھی لوگوں کے سامنے متعارف کروایا گیا اور اسکی خاصیت اور قیمت ،آمدنی اور خرچ کے تعلق سے جانکاری دی گئی۔ اس سلسلے میں گیا کے ضلع باغبانی افسر تبسم پروین نے بتایا کہ کسانوں میں مسابقت کے جذبے کو بیدار کرنے کے لیے یہ باغبانی نمائش کم مقابلہ کمشنری کی سطح پر منعقد کیا گیا تھا، جس میں مگدھ ڈویژن کے پانچوں اضلاع کے کسان اپنے ساتھ پھل، پھول اور سبزیاں لیکر پُہنچے تھے۔ بہت سے کسانوں کے پھل، پھول اور سبزیاں کئی طریقوں سے بہت اچھی ہیں۔ ان کسانوں کو محکمہ باغبانی کی طرف سے کافی تعاون مل رہا ہے۔ یہ وہ کسان تھے جنہوں نے محکمہ کے تعاون سے آگے بڑھے ہیں۔

رقم اورتوصیفی سند سے نوازاجائے گا

مگدھ کمشنری کے باغبانی ڈائریکٹر پون کمار نے کہا کہ اس نمائش میں بہتر کارکردگی دکھانے والے کسانوں کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔ پہلے انعام کے طور پر 2000 روپے، دوسرے انعام کے طور پر 1500 روپے اور تیسرے انعام کے طور پر کسانوں کو 1000 روپے دیے جائیں گے۔ اور اس نمائش میں سب سے زیادہ انعام حاصل کرنے والے کسان کو 5000 روپے اضافی طور پر رقم دی جائے گی، اس نمائش میں 13 کیٹیگریز کی 64 برانچز سے نمائشیں موصول ہوئیں جن میں کل 1000 کسان شامل ہوئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ مگدھ خطہ میں اسٹرابیری کی کاشت کی کافی گنجائش ہے اور گیا اور اورنگ آباد میں بڑے پیمانے پر اس کی کاشت کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ ڈریگن فروٹ اور جی 9 قسم کا کیلا بھی کچھ کسان کاشت کر رہے ہیں اور اسکی کاشت بھی آگے چل کر بڑے پیمانے پر ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.