ETV Bharat / state

گلبرگہ: حضرت خسرو حسینی، مولانا خالد سیف اللّٰہ رحمانی کو تہنیت پیش کی گئی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 18, 2024, 8:37 AM IST

گلبرگہ میں حضرت خسرو حسینی، مولانا خالد سیف اللّٰہ رحمانی کو تہنیت پیشکش کی گئی۔ اس موقعے پر حضرت خسرو حسینی مولانا خالد سیف اللّٰہ رحمانی، پروفیسرمصطفیٰ شریف مولانا غیاث احمد رشادی کی گرانقدر خدمات کا اعتراف کیا گیا۔

متعدد علما اکابرین کوتہنیت پیش کی گئی
متعدد علما اکابرین کوتہنیت پیش کی گئی

گلبرگہ: مسلمانان گلبرگہ اور سیرت النبی اسٹڈی اینڈ ریسرچ سنٹر کرناٹک کی جانب سے تقدس مآب حضرت الحاج ڈاکٹر سید شاہ گیسو دراز خسرو حسینی صاحب سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز و بانی چانسلر خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی گلبرگہ کو آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر اور ممتاز عالم دین حضرت مولانا خالد سیف اللّٰہ رحمانی صاحب کو آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر منتخب ہونے پر گلبرگہ میں نہایت باوقار طریقہ سے تہنیت پیش کی گئی۔
سیرت النبی اسٹڈی اینڈ ریسرچ سنٹر کرناٹک آل انڈیا ملی کونسل ضلع گلبرگہ و مرکزی سیرت کمیٹی ضلع گلبرگہ کے زیر اہتمام منعقدہ 5 ویں سیرت النبی مقابلہ جات کے جلسہ تقسیم انعامات رحمۃ للعالمین میں حضرت خسرو حسینی صاحب اور مولانا خالد سیف اللّٰہ رحمانی صاحب کو سپاس ناموں کیساتھ تہنیت پیش کی گئی۔ حضرت خسرو حسینی صاحب ناسازی مزاج کے باعث جلسے میں شرکت نہیں کرسکے تاہم ان کے نمائندگان پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ شریف صاحب سابق صدر شعبہ عربی عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد اور مولانا مفتی سید عبد الرشید صاحب خطیب مسجد درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز کو تہنیت پیش کی گئی۔
ڈاکٹر محمد اصغر چلبل چیرمین سیرت النبی اسٹڈی اینڈ ریسرچ سنٹر کرناٹک پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ شریف صاحب انجنئیر مشتاق احمد نے حضرت مولانا خالد سیف اللّٰہ رحمانی صاحب ڈاکٹر اصغر چلبل نے حضرت خسرو حسینی صاحب کی تہنیت پروفیسر مصطفیٰ شریف صاحب اور مولانا مفتی سید عبد الرشید صاحب کو پیش کی۔ سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست نے سپاس نامہ پڑھتے ہوئے حضرت خسرو حسینی صاحب کی خانقاہی تعلیمی علمی ادبی اور فلاحی خدمات کا احاطہ کیا اور خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی کے قیام کو حضرت خسرو حسینی صاحب کا تاریخی علمی کارنامہ قرار دیا۔
انہوں نے حضرت خسرو حسینی صاحب کی خانقاہی تصنیف و تالیف کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں عصر حاضر کے گیسودراز بتایا عزیز اللّٰہ سرمست نے حضرت مولانا خالد سیف اللّٰہ رحمانی صاحب کے سپاس نامہ میں مولانا کی علمی فقہی تحقیقی اور دینی خدمات کا احاطہ کرتے ہوئے کہا کہ مولانا خالد سیف اللّٰہ رحمانی صاحب ایسے وقت آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر منتخب ہوئے ہیں جبکہ بورڈ کو کئی چیلنجس کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مولانا خالد سیف اللّٰہ رحمانی صاحب صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی حیثیت سے موجودہ حالات میں ہندوستانی مسلمانوں کا حوصلہ بڑھانے کا کام کررہے ہیں۔ جلسے میں پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ شریف صاحب کو مسلسل درس قرآن وحدیث کی گرانقدر خدمات کیلئے اور حضرت مولانا غیاث احمد رشادی صاحب بانی صدر صفا بیت المال انڈیا بانی و محرک منبر و محراب فاؤنڈیشن انڈیا کو کووڈ اور سیلاب کے متاثرین کی انسانی بنیاد پر غیر معمولی خدمات انجام دینے اور منبر و محراب فاؤنڈیشن کے تحت مسلمانوں میں عصری بیداری لانے کی ان کی منظم کاوشوں کو سراہتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی۔
حضرت مولانا خالد سیف اللّٰہ رحمانی صاحب ڈاکٹر محمد اصغر چلبل عزیز اللّٰہ سرمست انجینئر مشتاق احمد انجنئیر محمد محمود حیدر علی باغبان نے ان دونوں شخصیات کو تہنیت کے ساتھ سپاس نامے پیش کئے سپاس ناموں میں کہا گیا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ شریف علوم قرآنی پر غیر معمولی دسترس رکھتے ہیں۔ بالخصوص قرآن مجید کے ترجمے میں صاحب قرآن کے ادب و احترام اور مقام و مرتبہ کو حددرجہ ملحوظ رکھتے ہیں جب کہ مولانا غیاث احمد رشادی متحرک و فعال عالم دین ہونے کے علاوہ منبر و محراب فاؤنڈیشن کے تحت عصری تقاضوں کے مطابق دین کی دعوت پیش کرنے اور مساجد و مدارس کو چلانے کی بہترین رہنمائی کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: موجودہ صورت حال میں مسلم مذہبی رہنماؤں کی ذمہ داریوں پر سمینار
حضرت مولانا خالد سیف اللّٰہ رحمانی صاحب نے اپنے خطاب میں حضرت خسرو حسینی صاحب کی تعلیمی خدمات کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ گلبرگہ صوفیوں کی سرزمین ہے۔ صوفیائے کرام نے دین کی دعوت و تبلیغ کا عظیم کام انجام دیا ہے ۔ مولانا خالد سیف اللّٰہ رحمانی صاحب نے مزید کہا کہ حضرت خواجہ بندہ نواز کی خانقاہ سے فروغ تعلیم کا جو عظیم الشان کام ہورہا ہے وہ ملک کی کسی خانقاہ میں نہیں ہورہا ہے۔ انہوں نے گلبرگہ میں طلبا و طالبات کیلئے کوئز و سیرت النبی مقابلہ جات کے کامیاب انعقاد کیلئے ڈاکٹر محمد اصغر چلبل اور ان کے رفقاء کی مساعی کو بیحد سراہا اور کہا کہ موجودہ فتنوں کے دور میں ہماری نوجوان نسل میں دینی بیداری لانے کیلئے اس طرح کے مقابلہ جات ملک بھر میں منعقد ہونے چاہیے۔ انجنئیر مشتاق احمد نے نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ نظامت کے فرائض انجام دیئے اور انجنئیر محمد محمود صاحب نے شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.