ETV Bharat / state

نافے سنگھ کو مانگنے پر بھی سکیورٹی کیوں نہیں ملی؟ حکومت برابر کی قصوروار: ابھے چوٹالہ - ہریانہ آر ایل ڈی صدر کا قتل

Nafe Singh Rathi Murder: کار میں سوار بدمعاشوں نے اتوار کو انڈین نیشنل لوک دل (آئی این ایل ڈی) ہریانہ کے صدر نافے سنگھ راٹھی کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ بدمعاشوں نے بہادر گڑھ میں براہی گیٹ کے قریب ان کی کار پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ اس حملے میں ایک سکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوگیا۔

نافے سنگھ راٹھی قتل معاملہ
Haryana INLD nafe Singh rathi Murder
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 26, 2024, 11:47 AM IST

Updated : Feb 26, 2024, 11:58 AM IST

جھجر: اتوار کو ایک کار میں سوار بدمعاشوں نے انڈین نیشنل لوک دل (INLD) کے ریاستی صدر نافے سنگھ راٹھی کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ آئی این ایل ڈی میڈیا سیل کے انچارج راکیش سہاگ نے ان کی موت کی تصدیق کی۔ بتایا جا رہا ہے کہ اتوار کو بہادر گڑھ کے براہی گیٹ کے قریب بدمعاشوں نے ان کی کار پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ اس فائرنگ میں نافے سنگھ راٹھی کی موت ہوگئی۔ ان کے تین سکیورٹی اہلکاروں میں سے ایک کی موت ہو گئی، جب کہ دو شدید زخمی ہوگئے۔

بتایا جا رہا ہے کہ حملہ آور آئی-10 کار میں سوار ہو کر آئے تھے۔ بہادر گڑھ میں براہی گیٹ کے قریب بدمعاشوں نے نافے سنگھ کی کار پر فائرنگ کی جس میں نافے سنگھ راٹھی اور ان کے ایک سکیورٹی اہلکار کی موت ہو گئی، جب کہ دو زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو برہم شکتی سنجیوانی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ جھجر کے ایس پی ارپت جین نے کہا کہ "ہمیں فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملی ہے، سی آئی اے اور ایس ٹی ایف کی ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔"

وزیر داخلہ انل وج کا جانچ کا حکم

ہریانہ کے وزیر داخلہ انل وج نے پولیس افسران کو جانچ کا حکم دیا ہے۔ انل وج نے کہا کہ "میں نے حکام کو اس معاملے میں فوری کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ایس ٹی ایف بھی حرکت میں آ گئی ہے۔ واقعہ کی جانچ کی جا رہی ہے۔"

'نافے سنگھ کو سیکورٹی کیوں نہیں ملی؟'

آئی این ایل ڈی لیڈر ابھے چوٹالہ نے شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ "انڈین نیشنل لوک دل پارٹی کے ریاستی صدر اور سابق ایم ایل اے نافے سنگھ نہیں رہے۔ ان پر ہوئے بزدلانہ حملے سے پورا آئی این ایل ڈی خاندان صدمے میں ہے۔ نافے سنگھ نہ صرف ہماری پارٹی بلکہ ہمارے خاندان کا ایک حصہ تھے۔ وہ میرے بھائی کی طرح تھے، نافے سنگھ کو پہلے سے ہی حملہ ہونے کا خدشہ تھا۔ خطرے کے پیش نظر انہوں نے حال ہی میں وزیر اعلی، وزیر داخلہ اور آئی جی سے سکیورٹی طلب کی تھی۔ اس وقت حکومت نے سیاست کھیلی اور سکیورٹی فراہم نہیں کی۔ کیا حکومت اس قتل کے لیے برابر کا قصوروار نہیں ہے؟"

بھوپیندر سنگھ ہڈا کا نظم و نسق پر سوال

ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف بھوپیندر ہڈا نے نافے سنگھ راٹھی کے قتل کی خبر پر غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ 'یہ ریاست کے امن و امان کی صورت حال کی عکاسی کرتا ہے۔ اس واقعہ نے واضح کر دیا کہ لا اینڈ آرڈر ختم ہو چکا ہے۔ آج ریاست میں کوئی بھی محفوظ محسوس نہیں کر رہا۔'

'ہریانہ میں جنگل راج'

کانگریس ہریانہ کے صدر ادے بھان نے بھی حملے کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا، "آئی این ایل ڈی پارٹی کے ریاستی صدر نافے سنگھ راٹھی کو دن دہاڑے گولی مار کر قتل کیے جانے کی خبر انتہائی افسوسناک ہے، دلی خراج عقیدت۔ ایسے حالات میں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جب ہریانہ میں ایک سیاسی پارٹی کا صدر ہی محفوظ نہیں ہے تو پھر عام آدمی کا کیا حال ہوگا۔ ریاست کی حفاظت کی ذمہ داری کون لے گا؟ آخر کب تک یہ حکومت ریاست کے جنگل راج پر اپنے جھوٹے دعوؤں کا مکھوٹا لگا کر گھومے گی۔"

مزید پڑھیں: انڈین نیشنل لوک دل ہریانہ کے صدر کا گولی مار کر قتل، ریاستی امن و امان پر سوال

Last Updated : Feb 26, 2024, 11:58 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.