ETV Bharat / state

حج 2024: لکھنؤ سے عازمین حج کی آخری پرواز روانہ - Haj 2024 - HAJ 2024

Haj pilgrims departs from Lucknow: عازمین حج کی آخری پرواز لکھنؤ سے روانہ ہوگئی۔ اس طرح 29 پروازوں سے جملہ 8125 عازمین اور 02 بچے روانہ ہو چکے ہیں۔ جب کہ دہلی سے اب تک 8940 عازمین 43 پروازوں سے سعودی عرب روانہ ہوچکے ہیں۔

Haj 2024: Last flight of Haj pilgrims departs from Lucknow
حج 2024: لکھنؤ سے عازمین حج کی آخری پرواز روانہ (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 25, 2024, 12:52 PM IST

لکھنؤ: حج 2024 کے عازمین حج کے لیے لکھنؤ کے امبارکیشن پوائنٹ سے انتیسویں اور آخری پرواز نمبر SV 3891 24 مئی 2024 کو صبح 12.05 بجے چودھری چرن سنگھ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہوئی۔ اس پرواز سے 162 عازمین حج روانہ ہوئے۔ جن میں 86 مرد اور 76 خواتین شامل ہیں۔ اس فلائٹ میں سب سے زیادہ 32 عازمین لکھنؤ اور 15 پریاگ راج سے تھے۔ اس پرواز سے اتر پردیش کے 147 عازمین اور دیگر ریاستوں کے 15 عازمین حج گئے ہیں۔ عازمین حج کی سہولت کے لیے چار خادم الحجاج، کانپور شہر کے محمد اسلم خان، پریاگ راج کے معروف الرحمٰن، کشی نگر کے امام اعظم اور سنت کبیر نگر کے خان محمد اسامہ ساتھ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سعودی عرب میں عازمین کو پریشانیوں کا سامنا، خادم الحجاج و دیگر راحت پہنچانے میں ناکام - Haj Pilgrim Face Problems In Saudi

عازمین کو سعودی عرب میں پیش آنے والی پریشانیوں کی ذمہ دار سعودی حکومت ہے: چیئرمین حج کمیٹی آف انڈیا - Saudi Govt Responsible For Problems

لکھنؤ ہوائی اڈے سے 29 پروازوں میں کل 8125 عازمین حج اور 02 بچے روانہ ہوئے ہیں۔ دہلی کے ہوائی اڈے سے 24 مئی 2024 کو دو پروازیں روانہ ہوئیں۔ دہلی سے پرواز نمبر SV 3757 سے اتر پردیش کے 211 عازمین حج روانہ ہوئے جن میں سے 121 مرد اور 90 خواتین تھیں۔ اس فلائٹ سے سب سے زیادہ 144 عازمین سہارنپور سے گئے ہیں۔

دہلی سے اڑتالیسویں فلائٹ نمبر SV 3759 نے اتر پردیش سے 402 عازمین حج روانہ ہوئے جن میں 217 مرد اور 185 خواتین ہیں۔ سب سے زیادہ عازمین حج کی تعداد 257 سہارنپور اور 44 فیروز آباد سے ہے۔ عازمین حج کی سہولت کے لیے ان کے ساتھ دو خادم الحجاج امروہہ کے محمد مصطفیٰ اور رام پور کے گلریز احمد بھی گئے ہیں۔ دہلی سے اب تک 8940 عازمین حج تینتالیس پروازوں سے سعودی عرب روانہ ہو چکے ہیں۔ دہلی سے آخری پروازیں آج 25 مئی 2024 کو روانہ ہوں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.