ETV Bharat / state

جامعہ کے نرسری اسکول میں داخلہ کے لئے لکی ڈرا میں جعلسازی کا الزام - Jamia Mushir Fatmia School

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اسکول مشیر فاطمہ میں نرسری داخلہ کے دوران داخلہ کے خواہشمند والدین نے اسکول انتظامیہ پر دھاندلی کا الزام لگایا ہے۔ اسکول انتظامیہ کی عدم توجہی کے سبب سرپرست حضرات کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

جامعۃ کے نرسری اسکول میں داخلہ کے لئے لکی ڈرا میں جعلسازی کا الزام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 19, 2024, 11:33 AM IST

جامعۃ کے نرسری اسکول میں داخلہ کے لئے لکی ڈرا میں جعلسازی کا الزام

نئی دہلی: قومی دارالحکومت نئی دہلی میں واقع جامعۃ ملیہ اسلامیہ کے اسکول مشیر فاطمہ کے نرسری کلاس کے لئے داخلہ فارم نکالا گیا تھا جس میں داخلہ بذریعہ لکی ڈرا کرنے کی بات کی گئی تھی اس کے لئے رجسٹریشن فیس 700روپے مقرر تھی ۔ والدین اس مہنگائی کے دوران اپنے بچوں کو بہتر تعلیم دلانے کی امید لے کر فارم جمع کرائے تھے، کل 63 جنرل کٹیگری کے لئے ہزاروں فارم جمع کئے گئے تھے اس کے لئے لکی ڈرا کی تاریخ 17 مارچ مقرر تھی ۔

والدین اپنے بچوں کے داخہ کی امید لے کر رمضان کے مہینہ میں صبح سے ہی دور دراز سے لوگوں جامعہ پہنچ گئے تھے لیکن لکی ڈرا کا انتظار کررہے لوگوں کو اس وقت مایوسی ہوئی جب لکی ڈرا نکالنے کا عمل شروع کیا گیا تو بھیڑ میں سے صرف چند لوگوں کو ہی اسکول کے اندر بلایا گیا ،اس سے بھی حیرت ناک بات یہ ہے کہ جنرل کٹیگری کی 63 سیٹوں میں سے صرف 6 پرچے ہی نکالے گئے جس کے بعد صبح سے منتظر والدین کی امیدوں پر پانی پھر گیا۔

لکی ڈرا عمل ہونے کےبعد والدین اسکول انتظامیہ پر دھاندلی کا الزام لگا رہے ہیں۔ اور بہت سے والدین نے کہا کہ بڑی امید کے ساتھ فارم بھرے تھے اور یہ امید تھای کہ مسلم ادارہ ہے شفافیت کے ساتھ بچوں کا داخلہ ہوگا لیکن اس کے برعکس ہوا، اسکول انتظامیہ نےجو رویہ اپنایا وہ افسوسناک ہے اور اس میں کھلم کھلا جعل سازی کا معاملہ نظر آتا ہے۔

اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت نے جامعۃ اسکول کے احاطے میں موجود والدین سے بات کی جس میں زیادہ تر والدین نے اسکول انتظامیہ پر سازباز کا الزام لگایا ہے۔اور بیک ڈور سے داخلی کرنے کا الزام لگایا ہے۔دیکھئے ویڈیو کس طرح والدین جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اسکول مشیر فاطمہ کے انتظامیہ سے ناراض ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Jamat e Islami Hind Meeting وقف کے معاملات پر جماعت اسلامی ہند کا دو روزہ اجلاس

واضح رہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اسکول میں دو طرح کے طلبا پڑھتے ہیں ایک مفت دوسرے فیس کی ادائیگی کے ساتھ طلبا تعلیم حاصل کرتے ہیں لیکن نرسری میں بچوں کا داخلہ مفت ہوتا ہے اور بارہویں تک بہت کم فیس کی ادائیگی پر بچے تعلیم حاصل کرلیتے ہیں لیکن بھیڑ کو دیکھتے ہوئے اب نرسری میں داخلہ لینا آسان نہیں ہے ۔جس کا انتظامیہ پر طیب ڈور سے داخلہ کرنے کا پے درپے الزام لگتے رہتے ہیں۔اس سلسلے میں مشیر فاطمہ اسکول کے ذمہ داران سے بات کرنے کی کوشش کی گئی لیکن بات نہیں ہوسکی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.