لکھنو: لکھنؤ کے مال اونیو علاقے میں واقع حضرت غلام نبی رضا شاہ عرف دادا میاں کے درگاہ پر افطار پارٹی کی روایت بزرگوں کے دور سے ہی چلی آ رہی ہے۔ اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے آج بھی اس پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ درگاہ کے سجادہ نشین سید صباحت حسین نے کہا کہ ملک میں امن و بھائی چارہ کے لیے دعا کی گئی ہے۔ خاص طور سے قوم کے ساتھ جس طریقے سے ظلم و زیادتی ناانصافی ہو رہی ہے اس کی بھلائی اور خاتمے کے لیے بھی دعا کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں اجتماعی افطار کا ثواب منفرد ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اجتماعی افطار کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ہزاروں کے تعداد میں روزے داروں کو افطار کرایا گیا۔ اجتماعی افطار کی شریعت میں بہت ہی فضیلت اور برکت بتائی گئی ہے۔ اجتماعی دعا اور افطار سے کئی بلائیں اور مصیبتیں ٹل جاتے ہیں اور زیادہ اجر و ثواب بھی ملتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اے ایس ای کیمپس میں فلسطین کے حق میں ترانے پیش کیے گئے
وہیں قاضی شہر مفتی ابوالعرفان کے صاحبزادے عفان عتیق میاں فرنگی محلی نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دادا میاں کے درگاہ میں اجتماعی افطار کا اہتمام ہوا جس میں فلسطین کے مظلوموں کے لیے دعا کی گئی ہے۔ ملک اور قوم کے حالات بہتر ہونے کے لیے بھی دعا کی گئی ہے۔ جس طریقے سے قوم کے ساتھ ظلم و زیادتی ہو رہی ہے، ملک میں امن امان و بھائی چارہ کو تار تار کیا جا رہا ہے، اس کو راہ راست پر لانے کے لیے اجتماعی دعا کی گئی ہے۔ افطار میں معروف شاعر ساحل علی ساحل درگاہ کے اہم ذمہ دار فرحت میاں مولانا فضل المنان شاہی امام و خطیب ٹیلے والی مسجد سمیت شہر کے متعدد سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔