ETV Bharat / state

بابا فخرالدین چشتی رحمت اللہ علیہ کے عرس مبارک کے موقعے پر پرچم کشائی کی تقریب

Baba Fakhruddin Chishti URS : ضلع اجمیر شریف کے قصبہ سرواڈ میں صوفی حضرت خواجہ فخرالدین چشتی کا نو روزہ سالانہ عرس مبارک کا آغاز ہوا۔ اس موقعے پر گذشتہ 29 رجب کو ہوئی رسم پرچم کشائی میں متعدد لوگوں نے شرکت کی۔

بابا فخرالدین چشتی رحمت اللہ علیہ کے عرس مبارک کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 12, 2024, 1:27 PM IST

Updated : Feb 12, 2024, 6:38 PM IST

بابا فخرالدین چشتی رحمت اللہ علیہ کے عرس مبارک کے موقعے پر پرچم کشائی کی تقریب

اجمیر: سرواڑ گاندھی چوک سے ممبئی کے پیر طریقت عبدالمنان شیخ اور عقیدت مندوں نے مل کر جھنڈے کا جلوس کا اہتمام کیا۔ اس میں صوفیانہ قوالیوں کے ساتھ قدیمی چادر کی صدارت سید معین چشتی نے کی۔ مبئی سے لایا گیا جھنڈا شیخ خاندان کے ہاتھوں میں رہا۔ مختلف مقامات پر دیگر مذاہب کے لوگوں نے اس جھنڈا جلوس کا استقبال کیا۔ بعد نماز عصر کی جلوس درگاہ شریف پہنچا جہاں درگاہ کے قدیمی بڑے دروازے پر صوفی پیر فقیروں نے جھنڈا پیش کیا۔ درگاہ کے بلند دروازہ پر ممبئی کے پیر عبدالمنان شیخ اور ان کے خاندان نے پرچم کشائی کی۔

پیر عبدالمنان شیخ نے سنہری الفاظ میں کلمہ لکھا جھنڈے کو لہرایا۔ اس موقعے پر بلند دروازہ پر دلی- ممبئی سمیت دیگر شہروں سے آئے زائرین بھی موجود رہے۔ درگاہ کے 101 فٹ اونچے بلند دروازے کو خوبصورت روشنیوں سجایا گیا تھا۔ عرس انتظامات کو لے کر درگاہ متولی حاجی محمد یوسف خان نے کہا کہ محکمہ پولیس کی جانب سے شاندار کام کیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے معقول انتظامات کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: حج 2024 : کیرالا کی خواتین سب سے بڑی تعداد میں بغیر محرم کے حج کریں گیں

انہوں نے زائرین سے عرس میں پرامن طریقے سے شرکت کرنے کی اپیل کی۔ پرچم کشائی کی تقریب کے موقعے پر سلطان الہین حضرت خواجہ غریب نواز رحمت اللہ علیہ کی درگاہ کے گدی نشین سید عارف حسین عثمانی اشرفی اور سید کاشف چشتی سمیت حاجی عمران خان، ریحان خان، دہلی حضرت نظام الدین اولیاء درگاہ کے خادم حافظ سید عماد نظامی، اجمیر درگاہ کمیٹی کے سابق ممبر حافظ وکیل احمد، ممبئی سے افتاب منان شیخ، جاوید شیخ سمیت ممبئی، دہلی کے زائرین بھی موجود تھے۔

Last Updated : Feb 12, 2024, 6:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.