ETV Bharat / state

گیا: نئے فوجداری قانون کے تحت پانچ مقدمات درج ہوگئے - New Criminal Law - NEW CRIMINAL LAW

ریاست بہار کے ضلع گیا میں نئے فوجداری قوانین کے تحت پہلے دن پانچ ایف آئی آرہوئی ہے۔ نئے قوانین کے نافذ العمل ہونے کے ساتھ ہی تھانہ سطح سے بیداری مہم بھی شروع کردی گئی ہے۔ ایس ایس پی نے کہا' جتنا لوگوں کے نئے قوانین کا علم ہوگا اتنا ہی معاشرے کو فائدہ ہوگا۔

گیا: نئے فوجداری قانون کے تحت پانچ مقدمات درج ہوگئے
گیا: نئے فوجداری قانون کے تحت پانچ مقدمات درج ہوگئے (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 2, 2024, 3:16 PM IST

گیا: تین نئے فوجداری قوانین کے نافذ ہونے کے ساتھ ہی گیا میں پہلے دن پانچ مقدمات ہوئے ہیں۔ ان میں ایک قتل کا معاملہ بھی شامل ہے۔ اب ملزموں کو نئے قوانین کے تحت کاروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔ ایس ایس پی آشیش بھارتی نے کہا کہ تین نئے فوجداری قانون نافذ ہوگئے ہیں، اسی کے تحت بی این ایس ایس کی دفعہ 173 کے تحت کل 5 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ جس میں ایک شیرگھاٹی پولیس تھانہ کیس نمبر 355/24، دفعہ 132/303(2)/317(2) 21/ بہار غیر قانونی کان کنی کی روک تھام، نقل و حمل اور گودام کے قواعد 2019 درج ہوا ہے جبکہ دوسرا مقدمہ مفصل پولیس تھانہ میں مقدمہ نمبر 563/24، دفعہ 37 بہار امتناعی اور ایکسائز ایکٹ 2022 ، بیلاگنج پولیس تھانہ کیس نمبر 412/24، دفعہ 25(بی 1) اے 26/35 آرمز ایکٹ، چوتھا اتری تھانہ مقدمہ نمبر 244/24، دفعہ 103/238 بی این ایس، پانچواں بودھ گیا پولیس تھانہ کیس نمبر 323/24، دفعہ 341/323/504/379/427 درج ہواہے، پہلے دن جو پانچ مقدمات درج ہوۓ ہیں ان پر کاروائی نئے قوانین کے مطابق ہوگی اور سات سال سے زیادہ سزا والے معاملے کی تحقیقات کے لیے ایف ایس ایل کی ٹیم کو لازمی طور پر بلایا گیا ہے۔

گیا: نئے فوجداری قانون کے تحت پانچ مقدمات درج ہوگئے (ETV Bharat)

بیداری مہم بھی ہوئی ہے شروع
تین نئے فوجداری قوانین کے نافذ ہونے کے ساتھ ہی ضلع میں پولیس کی جانب سے عوام میں بیداری پیدا کرنے کی غرض سے تھانہ سطح پر بیداری مہم بھی چلائی جا رہی ہے جس میں ضلع کے اعلی افسران شامل ہو کر نئے فوجداری قوانین کے تعلق سے لوگوں کو تفصیلی معلومات فراہم کر رہے ہیں۔ تین نئے فوجداری قوانین کے نفاذ کے موقع پر گیا ضلع کے تمام تھانوں میں عام شہریوں کے لیے ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ گیا ضلع کے تمام اعلیٰ عہدیدار تھانوں کا دورہ کرکے مذکورہ بیداری پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مذکورہ نئے فوجداری قوانین کی دفعات کے نفاذ کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور اعلیٰ حکام کی رہنمائی بھی کی جا رہی ہے۔

ایس ایس پی گیا آشیش بھارتی نے خود سول لائن پولیس تھانہ میں منعقدہ بیداری پروگرام میں حصہ لیا۔ایس ایس پی نے سول لائن پولیس تھانہ میں منعقدہ بیداری پروگرام میں عام شہریوں سے خطاب کیا اور نئے قانون سے ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور اپنے خطاب میں کہا کہ ہندوستان کے مختلف حالات اور ضروریات کا خاکہ اس کے مطابق نیا قانون تیار کیا گیا ہے۔ جس میں اس بات پر خصوصی زور دیا گیا ہے کہ کس طرح متاثرہ کو عدالتی سہولیات فراہم کی جا سکتی ہیں۔
خطاب کے بعدایس ایس پی گیا نے مذکورہ پروگرام میں شرکت کے لیے آنے والے لوگوں کو نئے فوجداری قانون سے متعلق ایک کتابچہ فراہم کیا اور پروگرام میں موجود خواتین کو بھی خواتین سے متعلق دفعات کے بارے میں معلومات فراہم کیConclusion:واضح ہوکہ ضلع پولیس کی جانب سے نئے قوانین کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی جارہی ہے۔ اسکے لیے جگہ جگہ پر جلسہ کیا جارہاہے جس میں افسران قوانین کے تعلق سے معلومات فراہم کررہے ہیں۔ اسکا مقصد یہ کہ لوگوں کو اسکا علم ہو اور وہ کسی طرح کی افواہ میں نہ آئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.