ممبئی : مہا دیو ایپ معاملے میں فٹنس ٹرینر ساحل خان کو ممبئی سیشن کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔ درخواست گزار/ملزم ساحل زاہد خان جو C.R.No.62/23 ( C.R.No. 473/2023، ماٹونگا پولیس اسٹیشن) میں زیر حراست ہے سنٹرل ڈویژن، سائبر پولیس اسٹیشن، ممبئی میں زیرِ سزا جرائم کے لیے رجسٹرڈ تعزیرات ہند کی 420، 465، 467، 468، 471، 120(B)، مہاراشٹر پریوینشن آف گیمبلنگ ایکٹ کی دفعہ 12(A) r/w سیکشن 66(D)، 66(F) انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ، 2000 کو سیشن جج نے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم صادر کیا۔
کورٹ نے ساحل خان کو ضمانت دیتے ہوئے کئی ہدایتیں دی ہیں اُن شرطوں پہ ساحل خان کو عمل کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ ساحل خان اس کے رابطے کی تفصیلات، رہائش کی جگہ وغیرہ میں کسی طرح کی تبدیلی کرتے ہیں تو اُسکی جانکاری دینا ہوگا ملزم عدالت کی پیشگی اجازت کے بغیر ہندوستان نہیں چھوڑے گا۔ ملزم تحقیقات میں تعاون کرے گا اور کسی بھی منظور شدہ سروس کے ذریعہ، تحریری طور پر کم از کم 24 گھنٹے قبل نوٹس دینے کے بعد تفتیشی افسر کے ذریعہ ضرورت کے مطابق جانچ کے لیے حاضر رہیگا۔ ملزم جیل سے رہائی کی تاریخ سے 4 ہفتوں کے اندر ضمانت کی رقم جمع کرائے گا۔
ساحل خان مہا دیو ایپ معاملے میں گرفتار کیے گئے تھے اُنہوں نے اس سے قبل گرفتاری قبل ضمانت کی ارضی کورٹ میں داخل کی تھے جسکے بعد انکی ارضی خارج ہو گئی پولیس نے انکا 1800 کلو میٹر تک تعاقب کیا اور اُنہیں گرفتار کر لیا۔۔۔ساحل سے پہلے بھی کئی ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔۔