ETV Bharat / state

قرآنی تفہیم اور کاروباری امکانات بڑھائیں: ماہر عربی زبان - Scholars On Arabic Learning - SCHOLARS ON ARABIC LEARNING

اقرا انٹرنیشنل اسکول کی جانب سے ماڈرن اسکولوں میں عربی زبان کا انضمام کے موضوع پر ایک عربی ماسٹر کلاس کا اہتمام کیا گیا، اس مقصد کے ساتھ کہ بھارتیوں کو عربی سکھانے کا طریقہ پیش جائے تاکہ وہ مقامی عربوں کی طرح روانی سے بات چیت کرسکیں. اس کلاس میں شہر کے متعدد ماہرین تعلیم اور معروف اسکولوں کے ذمہداران نے شرکت کی۔

قرآنی تفہیم اور کاروباری امکانات بڑھائیں: ماہر عربی زبان
قرآنی تفہیم اور کاروباری امکانات بڑھائیں: ماہر عربی زبان (قرآنی تفہیم اور کاروباری امکانات بڑھائیں: ماہر عربی زبان)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 4, 2024, 5:38 PM IST

بنگلورو: اس حوالے سے سعودی عرب ریاض میں مقیم عربی استاد و مصنف ڈاکٹر عبدالاحد نذیر نے کہا کہ عربی زبان سیکھنے سے مسلمانوں کو قرآن کو اچھی طرح سمجھنے، غیر مسلموں کو اسلام پر تحقیق کرنے سے فائدہ ممکن ہے اور اس سے لوگوں کو مڈل ایسٹرن ممالک میں کاروبار اور روزگار کے بہتر مواقع حاصل ہوسکتے ہیں۔

قرآنی تفہیم اور کاروباری امکانات بڑھائیں: ماہر عربی زبان (etv bharat)

اس موقع پر اقرا انٹرنیشنل اسکول کے چیئرمین محمد نذیر و ڈائریکٹر عائشہ نے کہا کہ بچے و نوجوان عربی زبان کو سیکھنے سے دنیا و آخرت کے فوائد سے مستفیض ہونگے اور انہوں نے اپیل کی کہ مسلم انتظامیہ کے زیر انتظام چلنے والے ماڈرن اسکولز اپنے نصاب میں عربی زبان کو شامل کریں اور بچوں کو اسپیشل کلاسز کے ذریعے پڑھایائں اور انہیں دنیا کی چوتھی سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان کے ہنر سے آراستہ کریں۔

عربی سیکھنا عرب دنیا میں ملازمت کے امکانات کو نمایاں طور پر بہتر بنا سکتا ہے، جہاں یہ زبان تقریباً 60 سے، یادہ ممالک میں 300 ملین سے زیادہ لوگ بولتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایم آئی اے کا 26۔2024 کے لیے ویژن: انٹرپرینیورشپ کے ذریعے کمیونٹی کو مضبوط کرنا

مزید برآں، عربی اقوام متحدہ کی سرکاری زبانوں میں سے ایک ہے اور اسے امریکی قومی سلامتی کے لیے ایک اہم زبان کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے، جس میں اسے سیکھنے کے لیے خاطر خواہ حکومتی مراعات حاصل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.