نئی دہلی: ملت کے مسائل کو ارباب اقتدار تک پہنچانے کے لئے قائم آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت مکمل طور پر دو حصوں میں تقسیم ہوگئی۔ فی الوقت دو مجلس مشاورت وجود میں ہیں جن میں سے ایک آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت رجسٹرڈ جب کہ دوسری قدیم آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت ہے۔ ان دو مشاورت کے قیام سے ملت کو کیا فائدہ ہوگا۔ اس سلسلے میں آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت رجسٹرڈ کے رکن معروف شیعہ عالم دیں مولانا جنان اصغر مولائی سے خاص بات چیت کی گئی۔
مزید پڑھیں:فرمان الٰہی: نظامِ قدرت اور کائنات میں پھیلی نشانیوں پر غور و خوض کرنے کی دعوت، قرآن کی پانچ آیات کا یومیہ مطالعہ - FARMAN E ILAHI
واضح رہے کہ گذشتہ دنوں آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت رجسٹرڈ کی پریس کانفرنس ہوئی تھی جس میں ملت کی یہ تنظیم مکمل طور پر دو حصوں میں تقسیم ہوگئی۔ اس دوران قدیم مشاورت پر سنگین الزامات بھی لگائے گئے۔