ETV Bharat / state

مجھے پھانسی پر بھی لٹکا دیا جائے تو بھی عآپ ختم نہیں ہوگی، تہاڑ جانے کا ڈر نہیں: کیجریوال - Arvind Kejriwal Interview - ARVIND KEJRIWAL INTERVIEW

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جمعرات کی شام نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو دیے ایک انٹرویو میں جیل جانے کے اپنے تجربے اور عام آدمی پارٹی کے بارے میں اہم نکات پر روشنی ڈالی۔ پوری تفصیل انٹرویو میں دیکھیں۔۔۔

عام آدمی پارٹی ہمیشہ رہے گی۔کیجریوال
عام آدمی پارٹی ہمیشہ رہے گی۔کیجریوال (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 24, 2024, 3:20 PM IST

Updated : May 24, 2024, 4:43 PM IST

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (عآپ) کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ انہیں تہاڑ جیل واپس جانے کے بارے میں کوئی 'تناؤ یا فکر' نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیل جانا ملک بچانے کی 'جدوجہد' کا حصہ ہے۔ واضح رہے کہ کیجریوال کی عبوری ضمانت یکم جون کو ختم ہو جائے گی۔ 10 مئی کو سپریم کورٹ نے کیجریوال کو لوک سبھا انتخابات کی مہم چلانے کے لیے عبوری ضمانت دی تھی۔ ان پر مبینہ طور پر شراب گھوٹالہ کا الزام ہے۔

واپس جیل بھیجے جانے کے سوال پر، اروند کیجریوال نے جمعرات کی شام 'پی ٹی آئی ویڈیو' کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ "مجھے کوئی تناؤ یا فکر نہیں ہے۔ اگر مجھے واپس جانا پڑا تو میں واپس جاؤں گا۔۔۔ میں اسے ملک بچانے کی اپنی جدوجہد کا حصہ سمجھتا ہوں۔ جیل میں گزارے وقت کو یاد کرتے ہوئے کیجریوال نے کہا کہ انہوں نے تین چار کتابیں پڑھی ہیں جن میں 'گیتا'، 'رامائن' اور ملک کی سیاسی تاریخ شامل ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس سے ان کا نقطہ نظر بدل گیا ہے۔

  • کیجریوال کا الزام:

اروند کیجریوال نے کہا، "آپ ذرا تصور کریں کہ آپ کی ہر سرگرمی پر 24 گھنٹے نظر رکھی جا رہی ہو تو کیا گزرے گی۔ اس سے زندگی میں بے چینی ہوگی اور مشکلات بڑھیں گی۔ میرے لیے آرام کرنے کا بھی وقت نہیں تھا، ان سب کے چلتے میں بہت فکرمند تھا۔"

  • انتخابی بانڈ کا مسئلہ:

انتخابی بانڈز کے معاملے پر، عام آدمی پارٹی کنوینر نے کہا کہ اگر اپوزیشن اتحاد 'انڈیا' اقتدار میں آتا ہے، تو آزاد بھارت کے 'سب سے بڑے گھوٹالے' کی تحقیقات کا حکم دیا جائے گا۔

  • مبینہ شراب گھوٹالہ:

کیجریوال نے کہا کہ "مبینہ شراب گھوٹالہ خالصتان کے الزام کی طرح ہے۔ مجھے ان تمام الزامات پر ہنسی آتی ہے۔"

  • عام آدمی پارٹی پر:

کیجریوال نے کہا کہ 'میں کہتا ہوں مجھے پھانسی دے دو، اگر آپ کو لگتا ہے کہ مجھے پھانسی دینے سے عام آدمی پارٹی تباہ ہو جائے گی۔ تو ایسا سوچنا بالکل غلط ہے۔ ’عام آدمی پارٹی‘ کوئی پارٹی نہیں ہے، یہ ایک نظریہ ہے۔ ایک کیجریوال مرے گا، سینکڑوں اور پیدا ہوں گے۔' عآپ کو ملزم بنائے جانے کے سوال پر کیجریوال نے دعویٰ کیا کہ جلد ہی دیگر تمام اپوزیشن پارٹیوں کو بھی مختلف مقدمات میں ملزم بنایا جائے گا اور ان کے اکاؤنٹس منجمد کر دیے جائیں گے۔

  • بیوی سنیتا کے بارے میں ہوئے جذباتی:

کیجریوال نے کہا، "سنیتا نے زندگی کے ہر قدم پر میرا ساتھ دیا۔ میں خوش قسمت ہوں کہ ان جیسا جیون ساتھی ملا۔ مجھ جیسے سنکی شخص کو برداشت کرنا آسان نہیں ہے۔ سنہ 2000 میں، میں نے دہلی کی کچی آبادیوں میں کام کرنے کے لیے انکم ٹیکس کمشنر کی ملازمت سے چھٹی لی اور پھر پورا وقت سماجی کاموں کے لیے وقف کرنے کے لیے استعفیٰ دے دیا۔ اس وقت مجھے اندازہ نہیں تھا کہ میں وزیراعلیٰ بنوں گا یا پارٹی بناؤں گا یا الیکشن لڑوں گا۔ میں پرامید تھا اور میں نے 10 سال تک کام کیا۔ تب بھی اس نے میرا ساتھ دیا۔ تصور کریں کہ اس وقت سنیتا پر کیا گزری ہوگی۔"

  • استعفیٰ کے سوال پر انہوں نے کیا کہا:

اروند کیجریوال نے کہا کہ مجھے اقتدار کا لالچ نہیں، میں نے انکم ٹیکس کی نوکری چھوڑ کر اپنی عوام کے خاطر کچی بستیوں میں کام کیا ہے۔ اگر میں استعفیٰ دیتا ہوں تو یہ برسرِ اقتدار حکومت، پھر اپوزیشن کو جیل میں ڈالنے اور ان کی حکومت گرانے کے لیے کھُل کر کام کرے گی اور اس تاناشاہ حکومت کے لئے میں ایسا کچھ کرنے کو تیار نہیں ہوں اور نہ ہی کوئی ایسی نظیر چھوڑنا چاہتا ہوں جس کا آگے چل کر بی جے پی والے فائدہ اٹھائیں۔ پھر یہی ہوگا کہ جہاں بھی بی جے پی کو شکست ہوگی تو یہ وزیر اعلیٰ کو جیل میں ڈال کر اس ریاست کی حکومت گرادیں گے۔ ممتا بنرجی، اسٹالن اور دیگر کئی وزرائے اعلیٰ کو گرفتار کر کے ان کی بھی حکومت گرا دی جائے گی۔ جو جمہوریت کے لیے اچھا نہیں ہے۔

  • سواتی مالیوال نے اپنے سوال پر کیا کہا؟

اروند کیجریوال نے سواتی مالیوال کیس پر کہا کہ معاملہ عدالت میں چلاگیا ہے، دہلی پولیس تحقیقات کر رہی ہے، اس پر کوئی تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہوگا۔ مجھے امید ہے کہ اس معاملے میں انصاف ہوگا۔ غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہیے۔

  • کیا سنیتا کیجریوال الیکشن لڑیں گی؟

اروند کیجریوال نے واضح کیا ہے کہ سنیتا کیجریوال مستقبل میں کوئی الیکشن نہیں لڑیں گی۔

  • اگر آپ جیت گئے تو انڈیا اتحاد کا پی ایم چہرہ کون ہوگا؟

اس سوال پر کیجریوال نے کہا کہ اس کا فیصلہ چار جون کے بعد ہی کیا جائے گا۔ اب ملک اور آئین کو بچانے کے لیے جو بھی کرنا پڑے گا کریں گے۔

  • کیا آپ وزیر اعظم کا چہرہ بنیں گے؟:

اروند کیجریوال نے کہا کہ میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : May 24, 2024, 4:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.