ETV Bharat / state

بنگال پولس کے اہلکار انتخابات کے دوران مدھیہ پردیش اور چھتس گڑھ میں تعینات کیے جائیں گے - Bengal Police deployment

author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 27, 2024, 5:31 PM IST

LOK SABHA ELECTION 2024: لوک سبھا انتخابات کے مدنظر مغربی بنگال کی پولیس کو ملک کی دوسری ریاستوں میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ آنے والے دنوں میں اس سلسلے میں مزید فیصلے لیے جائیں گے۔

نگال پولس کے اہلکار انتخابات کے دوران مدھیہ پردیش اور چھتس گڑھ میں تعینا ت کئےجائیں گے

کولکاتا: لوک سبھا انتخابات کے دوران جہاں مرکزی فورسز کی بڑی تعداد کو مغربی بنگال میں تعینات کیا جارہا ہے۔ اسی طرح مغربی بنگال کی پولس فورسز کو دوسری ریاستوں میں بھی تعینات کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ مغربی بنگال پولس کے اہلکار کو انتخابات کے دوران مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمیشن کے مطابق فی الحال پولیس فورسیس کی 15 کمپنیاں اور ریاست سے تین ٹی اے سی ٹیمیں ان دو ریاستوں میں جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:مرکزی فورسز کمپنیوں کی مغربی بنگال میں تعیناتی شروع

گذشتہ 23 مارچ کو مرکزی وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ساتھ اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ ٹی اے سی ہیڈکوارٹر کی ٹیم اور پولیس فورس کی پانچ کمپنیاں مغربی بنگال سے انتخابی کام کے لیے ریاست مدھیہ پردیش جائیں گی۔ دو ٹی اے سی ٹیمیں اور پولیس فورس کی 10 کمپنیاں چھتیس گڑھ جائیں گی۔ درگاپور سے صوبے کی پولیس فورس کی پانچ کمپنیاں جائیں گی۔ چھتیس گڑھ کے لیے، بیرک پور سے پانچ کمپنیاں، ایک ٹی اے سی ٹیم اور دو کمپنیاں شمالی بنگال سے، ایک کمپنی ایسٹرن فرنٹیئر رائفلز اور ایک ٹی اے سی ٹیم اور کلکتہ پولیس کی دو کمپنیاں پولنگ کے لیے جائیں گی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.