فرید آباد: ہریانہ کے فرید آباد میں ایک بزرگ کو اپنے علاقے میں پٹاخہ پھوڑنے پر اعتراض کرنے کی وجہ سے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول کے بیٹے کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ شکایت کنندہ ونود کے مطابق تین آدمی راجو، دھیرج اور نندو جمعرات کی شام فرید آباد کے سیکٹر 18 میں واقع ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں اس کے گھر کے سامنے پٹاخے پھوڑ رہے تھے۔ شکایت کنندہ نے بتایا کہ جب اس کے والد نے اس پر اعتراض کیا تو زبانی جھگڑا ہو گیا۔
شکایت میں کہا گیا ہے کہ ونود وقتی طور پر حالات کو پرسکون کرنے میں کامیاب رہا لیکن صبح تقریباً 1 بجے تینوں ملزمین واپس آئے اور دوبارہ ان کے گھر کے سامنے پٹاخے پھوڑنے لگے۔ جیسے ہی ونود کے والد گھر سے باہر آئے اور اس پر اعتراض کیا تو تینوں ملزمین نے انہیں بری طرح مارا پیٹا۔ ونود اور اس کی بیوی نے جب نے مداخلت کرنے کی کوشش کی تو ملزمین نے انہیں بھی تنگ کیا۔ شکایت کنندہ کے اس کو کو اس قدر وحشیانہ طریقے سے مارا پیٹا گیا گیا کہ انہوں نے موقعے پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمین کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ایک اور واقعے میں پٹاخہ پھوڑنے پر حملہ
پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ ہریانہ کے فریدآباد ضلعے میں ہی دیوالی پر پٹاخے پھوڑنے والے ایک خاندان پر مبینہ طور پر لاٹھیوں اور پتھروں سے حملہ کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعرات کو بلبھ گڑھ قصبے میں پیش آیا۔ ایک خاندان نے الزام لگایا کہ اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان کے لوگوں نے مبینہ طور پر سبھاش کالونی میں ان کے گھر کا دروازہ توڑا اور ان میں سے ایک کو جنسی طور پر ہراساں کیا۔
پولیس کے مطابق علاقے میں کچھ بچے پٹاخے پھوڑ رہے تھے جس کی اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگوں نے مخالفت کی اور بچوں کو دھمکیاں دیں۔
پولیس کے ترجمان نے شکایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب ہندو خاندان کی کچھ خواتین ملزم کے گھر اپنا اعتراض لے کر گئیں تو ان پر مبینہ طور پر لاٹھیوں، اینٹوں اور پتھروں سے حملہ کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ حملہ آوروں نے پھر شکایت کنندہ کے گھر کا دروازہ بھی توڑ دیا اور خاندان کی ایک لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کیا۔ مبینہ واقعے کا سی سی ٹی وی فوٹیج برآمد کر لیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پولیس نے ایک کیس درج کر لیا ہے اور اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
پابندی کے باوجود دہلی میں ڈھیر سارے پٹاخے جلے، لوگوں نے کہا 'کورونا جیسی صورتحال، ماسک پہننا پڑے گا'
کیرالہ: مندر میں آتش بازی کے دوران بڑا حادثہ، 150 سے زیادہ لوگ زخمی، آٹھ افراد کی حالت نازک