ETV Bharat / state

مولانا خالد رشید فرنگی محلی کی اس ماہ زیادہ عبادت کرنے کی اپیل - Eid ul azha preparetion - EID UL AZHA PREPARETION

اسلامک سینٹر آف انڈیا کے سربراہ مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ عیش باغ عیدگاہ لکھنو میں 17 جون کو عید الاضحی کی نماز 10 بجے ادا کی جائے گی۔

عیدالاضحی کی تیاریاں زوروں پر اس ماہ زیادہ عبادت کرنے کی اپیل
عیدالاضحی کی تیاریاں زوروں پر اس ماہ زیادہ عبادت کرنے کی اپیل (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 10, 2024, 2:02 PM IST

عیدالاضحی کی تیاریاں زوروں پر اس ماہ زیادہ عبادت کرنے کی اپیل (ETV BHARAT)

لکھنؤ: عید الاضحی کا چاند نظر آچکا ہے۔ عیش باغ عیدگاہ لکھنؤ میں 17 جون کو عید الاضحی کی نماز 10 بجے ادا کی جائے گی جب کہ 16 جون سے ایام تشریق شروع ہو جائیں گے۔ ایام تشریق کے دوران تکبیر تشریق کہنا ضروری ہے۔ اس دوران زیادہ سے زیادہ عبادت کریں اور 15 جون کو یوم عرفہ ہوگا یعنی اسی دن حج ادا کیا جائے گا۔ اس دن روزہ رکھنے کا بھی اہتمام کریں۔

اسلامک سینٹر آف انڈیا کے سربراہ مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی کے موقعے پر اسلامک سینٹر اف انڈیا کی جانب سے ایڈوائزری جاری کی جاتی ہے اور عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ ایڈوائزری کے مطابق قربانی کریں اور عید الاضحی نماز کی ادائیگی کریں۔ انہوں نے کہا کہ جو صاحب حیثیت ہیں اور قربانی کے لیے جانور خریدیں اور اللہ کی راہ میں قربانی پیش کرنے کی تیاری کریں۔

مزید پڑھیں: عید الضحی، رتھ یاترا کے حوالے سے احمدآباد میں سکیورٹی کے سخت انتظامات

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بابرکت مہینہ ہے اور اس مہینے میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت ادا کی جاتی ہے۔ مکہ مکرمہ میں حج کی ادائیگی ہوتی ہے۔ لہذا مسلمانوں سے اپیل ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ عبادت کریں اور جو صاحب استطاعت ہیں وہ قربانی کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.