ETV Bharat / state

ڈاکٹر رفیع اللہ بیگ نے بچوں کے اخلاق اور کردار کی نشوونما پر توجہ دینے پرزور دیا - Empowering Educators - EMPOWERING EDUCATORS

ماہر تعلیم ڈاکٹر رفیع اللہ بیگ نے کہاکہ بچوں کے اخلاق اور کردار کی نشوونما پر توجہ دینے کے لیے بلومنگ ڈیل میں اساتذہ کو تربیت دینے پر زور دیا۔بلومنگ ڈیل میں اساتذہ کی تربیتی ورکشاپ کردار کی نشوونما اور ذمہ داری پر زور دیتی ہے

ڈاکٹر رفیع اللہ بیگ نے بچوں کے اخلاق اور کردار کی نشوونما پر توجہ دینے پرزور دیا
ڈاکٹر رفیع اللہ بیگ نے بچوں کے اخلاق اور کردار کی نشوونما پر توجہ دینے پرزور دیا (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 29, 2024, 6:56 PM IST

بنگلورو :سکسیس مائنڈز پروجیکٹ کے تحت ڈاکٹر رفیع اللہ بیگ کی جانب سے بلومنگ ڈیل اسکول کے اساتذہ و مینیجمنٹ کے لئے ایک خصوصی ٹیچرز ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ بچوں میں شخصیت سازی اور ان کی اہمیت کو کیسے ابھارا جائے۔

ڈاکٹر رفیع اللہ بیگ نے بچوں کے اخلاق اور کردار کی نشوونما پر توجہ دینے پرزور دیا (etv bharat)

اس موقع پر ڈاکٹر رفیع اللہ بیگ نے کہا کہ حصول تعلیم کے ساتھ عمدہ اخلاق کا حاصل کرنا بھی اہمیت کا حامل ہے، چونکہ دل کی تعلیم کے بغیر صرف ذہنی تعلیم سے وحشی شہری پیدا ہوتے ہیں، جو کہ معاشرے کے لئے خطرناک ہے۔ لہٰذا اساتذہ و والدین کو چاہیے کہ وہ نئی نسل کے بچوں کی اس طرح تربیت کریں کہ یہ نونہال سبھی کے لئے رول ماڈیلز بن کر ابھریں۔

پروگرام میں شرکت کرنے والی خواتین نے کہا کہ یہ سیکھ ان کے لئے ایک بہترین تجربہ رہا، جہاں انہوں نے جانا کہ اسٹوڈینٹس بھی ٹیچرز ہوتے ہیں جن سے بہت کچھ سیکھا جاسکتا ہے، کہ کیسے ایک دوسرے سے محبت کا ظہار کہا جائے۔ اپنی غلطیوں کا اعتراف کیا جائے۔اپنی باتوں و وعدوں پر عمل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:سگما فاؤنڈیشن اور ملی کونسل کرناٹک نے شہر میں اسکالرشپ بیداری مہم کا آغاز کیا

ورکشاپ میں شرکت کرنے والی اساتذہ نے کہا کہ ہمیں اسکول و کلاسرومس میں متحرک رہنا ہے۔اس بات نہ صرف یاد رکھنا بلکہ عمل پیرا ہونا ہے کہ ہم اپنے ہر عمل کے لئے ذمہ دار ہوتے ہیں۔اہم بات یہ ہے کہ ہمارا رعیہ ایسا ہو کہ بچے ہماری عزت سے پیش آنے سے زیادہ ہم سے محبت کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.