ETV Bharat / state

روزہ کے کئی طبی فائدے: ڈاکٹر نجیب فہمی - Health Tips For Ramadan

Health Tips For Ramadan بیدر ضلع کے سینئر ڈاکٹر نجیب فہمی نے کہاکہ روزہ سے مسلمانوں کو طبی اعتبار سے کئی فائدے حاصل ہوتے ہیں۔

روزہ سے طبی اعتبار سے کئی فائدے:ڈاکٹر نجیب فہمی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 19, 2024, 1:11 PM IST

روزہ سے طبی اعتبار سے کئی فائدے:ڈاکٹر نجیب فہمی

بیدر:ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کے سینئر ڈاکٹر نجیب فہمی رمضان اور صحت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک اسلام کا مقدس مہینہ آچکا ہے۔اس مہینے کے لحاظ سے ہم کو تو یہ پتہ ہے کہ یہ مہینہ ہماری لئے روحانی صحت کے سلسلے میں بہت اہم رول کرتا ہے لیکن ڈاکٹر کی نظر سے اگر آپ دیکھیں تو اس میں کئی جسمانی فوائد بھی ہم کو مل جاتے ہیں۔

ایک اصطلاح ہے میرے پاس وہ یہ ہے کہ مسلمانوں کا روزہ اور اسلامی روزہ یہ دونوں میں بڑا فرق ہے یوٹیوب پر میرا ایک ویڈیو بھی ہے۔اس میں نے فرق کر کے بتایا ہے کہ اس میں کیا کس طرح سے آپ فرق محسوس کر سکتے ہیں اس کو اگر ہم جسمانی فوائد رمضان کے سلسلے میں دیکھیں تو غیر معمولی فوائد ہیں ۔روحانی لحاظ سے بھی اگر ہم دیکھیں تو آج کل سب سے بڑی بیماری عام طور پر چھوٹے بچوں سے لے کر بڑے افراد تک بوڑھے افراد تک گاؤں کے افراد سے لے کر شہر کے لوگوں تک بھی عام بیماری ہو گئی ہے۔ وہ ٹینشن کی بیماری ہے فکر کی بیماری ہے۔ یہ بیماری نفسیاتی لحاظ سے کمزوری کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے لیکن جس انسان کا تعلق اللہ سے اپنے رب سے مضبوط ہوگا اس کو یہ روحانی بیماریاں یا نفسیاتی بیماریوں سے وہ دور رہ سکے گا۔

آج کل کے لائف سٹائل ہے یعنی ہمارا زندگی گزارنے کا جو طریقہ ہے وہ بدل گیا۔اس کی وجہ سے جو بیماریاں ہمارے پاس عام ہو گئی ہیں جیسے ہائی بلڈ پریشر ، شوگر ، موٹاپہ ، کمر کا درد ، ڈائجیشن یا حاضمے کی خرابیاں ہیں۔ یہ تمام چیزوں کو کنٹرول کرنے کے لیے روزہ بہترین عبادت ہے۔ بہترین ایکسرسائز آپ کہہ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نئی تعلیمی پالیسی کے ذریعے مسلمانوں کی نئی نسل کو دین سے گمراہ کرنے کی سازش: خالد سیف اللہ رحمانی

عبادت سے ہٹ کر اگر ہم بات کریں ڈاکٹری الفاظ میں اگر آپ سے کہوں تو آپ دیکھیں گے کہ روزہ آپ کو وزن کم کرنے میں، پیٹ کا سائز کم کرنے میں مدد دیتا ہے آپ کا ہاضمہ ٹھیک کرنے میں مدد دیتا ہے جیسے ہی آپ کا وزن کم ہونے لگتا ہے جیسے ہی آپ کا پیٹ کا سائز کم ہونے لگتا ہے آپ کا بلڈ شوگر کنٹرول ہو سکتا ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.