ETV Bharat / state

مغربی بنگال: ٹرینی ڈاکٹر ریپ قتل کیس کے ملزم کو ملی ضمانت، ڈاکٹروں کا احتجاج کا اعلان - DOCTORS PLANS DEMONSTRATION

کولکاتا ریپ قتل معاملے میں وقت پر چارج شیٹ داخل نہ ہونے کی وجہ سے دو ملزمین کو ضمانت مل گئی۔

کولکاتا میں احتجاج کرتے ہوئے ڈاکٹرز
کولکاتا میں احتجاج کرتے ہوئے ڈاکٹرز (File Photo: IANS)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 16, 2024, 9:55 AM IST

کولکاتا: آر جی کر اسپتال میں ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کیس میں دو ملزمین کو ضمانت ملنے پر ڈاکٹر ناراض ہیں۔ مغربی بنگال جوائنٹ ڈاکٹرز فورم (ڈبلیو بی پی ڈی) اس معاملے میں سی بی آئی جانچ کے خلاف منگل سے کولکاتا میں احتجاج شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، ڈبلیو بی پی ڈی کی طرف سے مجوزہ احتجاج، پانچ یونینوں کے تعاون 26 دسمبر تک ڈورینا کراسنگ پر کیا جائے گا۔ ڈبلیو بی جے پی ڈی کے جوائنٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر پنیہ برت گن نے کہا کہ 'ہم سی بی آئی کے ذریعہ فوری طور پر ضمنی چارج شیٹ پیش کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈبلیو بی جے پی ڈی نے کولکاتا کے پولیس کمشنر منوج ورما کو خط لکھ کر 10 دن کے احتجاج کی اجازت مانگی ہے۔

پنیہ برت گن نے کہا کہ 'ہم نے ٹریفک میں کوئی رکاوٹ پیدا کیے بغیر ایک عارضی پلیٹ فارم بنانے کے لیے پولیس سے اجازت مانگی ہے۔ ہم نے انہیں یقین دلایا ہے کہ تمام قانونی اور حفاظتی رہنما خطوط پر عمل کرتے ہوئے پرامن اور منظم طریقے سے مظاہرہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ممتا بنرجی نے ڈاکٹروں کے مطالبات تسلیم کر لیے، پولیس کمشنر اور دو ہیلتھ افسران کو عہدے سے ہٹایا

انہوں نے پولیس سے تمام شرکاء کی حفاظت کو یقینی بنانے کو بھی کہا ہے۔ اس مسئلہ پر ڈبلیو بی پی ڈی نے ہفتہ کو سالٹ لیک میں سی جی او کمپلیکس میں سی بی آئی دفتر تک مارچ کیا۔ کولکاتا کے سرکاری آر جی کر میڈیکل کالج اور اسپتال کی ایک آن ڈیوٹی خاتون ڈاکٹر 9 اگست کو مردہ پائی گئی، جس سے ملک بھر میں احتجاج شروع ہوا۔

سیالدہ کی عدالت نے جمعہ کو آر جی کار میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش اور تالہ پولیس اسٹیشن کے سابق انچارج ابھیجیت منڈل کو عصمت دری اور قتل کیس میں ضمانت دے دی۔ سی بی آئی کے 90 دن کی لازمی مدت کے اندر چارج شیٹ داخل کرنے میں 'ناکام' ہونے کے بعد انہیں ضمانت مل گئی۔

مزید پڑھیں: کولکاتا ریپ قتل معاملہ: سی بی آئی نے سابق پرنسپل سندیپ گھوش اور ایس ایچ او کو گرفتار کر لیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.