ETV Bharat / state

بی آر ایس ایم ایل سی کویتا 7 دن ای ڈی کی تحویل میں

author img

By ANI

Published : Mar 17, 2024, 7:23 AM IST

Updated : Mar 17, 2024, 8:02 AM IST

تلنگانہ کے سابق وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ کی بیٹی کویتا کو جمعہ کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی ایک ٹیم نے حیدرآباد میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا تھا۔

BRS leader K Kavitha
BRS leader K Kavitha

نئی دہلی: دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے ہفتہ کو بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) تلنگانہ قانون ساز کونسل کے رکن (ایم ایل سی) کے خلاف مبینہ دہلی ایکسائز پالیسی بدعنوانی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں درج کردہ مقدمے کے سلسلے میں کویتا کو 7 دن کی 23 مارچ تک انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی تحویل میں بھیج دیا گیا۔

ایم پی/ایم ایل اے کیسز کے خصوصی جج ایم کے ناگپال نے ای ڈی اور دفاعی وکیل کے دلائل سننے کے بعد کے کویتا کو 23 مارچ تک ای ڈی کی تحویل میں بھیجنے کا حکم دیا۔ دفاعی وکیل نے ای ڈی کی تحویل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ من گھڑت مقدمہ ہے اور ان کے مؤکل کے خلاف تمام الزامات غیر قانونی ہیں۔

واضح رہے کہ تلنگانہ کے سابق وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ کی بیٹی کویتا کو جمعہ کو ای ڈی نے گرفتار کیا تھا جب قانون نافذ کرنے والے ادارے کی ایک ٹیم نے حیدرآباد میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا۔ کویتا کو آج صبح یہاں عدالت میں پیش کیا گیا تاکہ منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت مقدمہ میں پوچھ گچھ کے لیے ان کی تحویل حاصل کی جا سکے۔ بی آر ایس لیڈر کی جانب سے سینئر وکیل وکرم چودھری اور ای ڈی کی طرف سے خصوصی وکیل زوہیب حسین پیش ہوئے۔

دہلی ایکسائز پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں بی آر ایس لیڈر سے مزید پوچھ تاچھ کی جائے گی۔ گرفتاری کے خلاف بی آر ایس کارکنوں نے کویتا کی رہائش گاہ پر احتجاج کیا۔ ان کے حامیوں نے مرکزی حکومت، ای ڈی اور آئی ٹی کے خلاف نعرے لگائے۔ بی آر ایس پارٹی نے ایم ایل سی کویتا کی گرفتاری پر ہفتہ کو تلنگانہ میں ریاست گیر احتجاج کی کال دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی ایکسائز پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی نے کے کویتا کو راؤز ایونیو کورٹ میں پیش کیا

ہفتہ کی صبح انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دفتر میں سیکورٹی بڑھا دی گئی تھی۔ ایک سینئر پولیس افسر نے کہا ہے کہ "ہم نے علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے اضافی پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا ہے۔ تحقیقاتی ایجنسی راؤس ایونیو کی عدالت سے 15 دن کی تحویل طلب کی تھی تاہم عدالت نے بی آر ایس رہنما کو 7 دن کی تحویل میں بھیج دیا ہے۔

Last Updated : Mar 17, 2024, 8:02 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.