گلبرگہ: ریاست کرناٹک گلبرگہ شہر میں یوم جمہوریہ کے موقع پر پرچم کشائی کے دوران ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی تصویر رکھی نہیں گئی تھی۔ جس کو لے کر گلبرگہ کی مختلف دلت تنظیموں نے احتجاج کیا۔ ایل اینڈ ٹی آفس میں 26 جنوری کی پرچم کشائی کی تصویر جب سوشیل میڈیا میں وائرل ہوئی اس کے بعد مختلف دلت تنظیموں نے یہاں گلبرگہ کے سبر پولیس تھانہ پہنچ کر ایل اینڈ ٹی افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر دلت تنظیم کے صدر شرن پسپا نے کہا کہ گلبرگہ میں آئے دن ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمہ کی بے حرمتی کرتے ہوئے دیکھا جارہا ہے۔ اور 26 جنوری کے دوران گلبرگہ ایل اینڈ ٹی آفس میں جان بوجھ کر افسران نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی تصویر رکھے بغیر پرچم کشائی کی ہے۔ اس ثبوت کو خود تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
انجمن ترقی اردو کے زیر اہتمام واجد اختر صدیقی کی کتاب کا رسم اجرا
انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ خود گلبرگہ ایل اینڈ ٹی افسران نے خود پرچم کشائی کی تصویر سوشیل میڈیا میں شیئر کی تھی۔ اس طرح انھوں نے کئی مرتبہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی تصویر رکھے بغیر پروگرام کیے ہیں۔ اس ملک کے دستور کو لکھنے والے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر ہی ہیں۔ اس طرح ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی تصویر رکھنے کا قانون میں ہے۔ لیکن انھوں نے جان بوجھ کر خود تصویر نہیں رکھی ہے۔ جس سے ایل اینڈ ٹی افسران پر سخت مقدمہ درج کر کے ان پر سخت قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔