ETV Bharat / state

سنبھل میں امتناعی احکامات کے باوجود کانگریس وفد نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی - CONGRESS DELEGATION VISIT SAMBHAL

سنبھل میں 24 نومبر کو ہوئے تشدد میں چار لوگوں کی موت ہو گئی تھی، آج کانگریس کے رہنماؤں نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی۔

سنبھل میں امتناعی احکامات کے باوجود کانگریس وفد نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی
سنبھل میں امتناعی احکامات کے باوجود کانگریس وفد نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 3, 2024, 3:43 PM IST

سنبھل: کانگریس لیڈروں نے یوپی کے سنبھل میں تشدد سے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی جبکہ انتظامیہ نے 10 دسمبر تک علاقہ میں باہر کے لوگوں کے داخلے پر پابندی عائد کررکھی ہے۔ کانگریس لیڈروں نے پولیس انتظامیہ اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کو چکمہ دے کر متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور متاثرہ خاندانوں سے راہل گاندھی کی فون پر بات بھی کرائی۔ کانگریس کے وفد میں قومی سکریٹری پردیپ ناروال، یوپی کانگریس کے جنرل سکریٹری سچن چودھری اور رضوان قریشی شامل تھے۔

اطلاعات کے مطابق کانگریس رہنما راہل گاندھی کل یعنی 4 دسمبر کو سنبھل کا دطرہ کرکے متاثرین سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ مقامی عدالت کی ہدایت کے بعد 24 نومبر کو ہوئے شاہی جامع مسجد کے سروے کی مخالفت میں تشدد پھوٹ پڑا تھا، جس میں چار لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ بڑے پیمانہ پر تشدد کے بعد علاقہ میں پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کردیا گیا اور ضلعی انتظامیہ نے 10 دسمبر تک ضلع میں باہر کے لوگوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کردی۔ فی الحال سنبھل میں حالات پرامن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سنبھل تشدد کو لے کر اکھلیش یادو کا بی جے پی پر نشانہ، کہا، یہ لوگ ہر جگہ کھودنا چاہتے ہیں

کانگریس کا وفد سنبھل کے سریاترین اور حیات نگر کے رہائشی بلال اور نعمان کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے تعزیت کا اظہار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.