بیدر:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح کرناٹک میں بھی لوک سبھا انتخابات کے پش نظر سیاسی سرگرمیاں زوروں پر ہے۔اسی درمیان بیدرپارلیمانی حلقے سے کانگریس کے امیدوار ساگرکھنڈرے نے لوک سبھا انتخابات کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔
پرچی نامزدگی داخل کرنے کے بعد ساگر کھنڈرے نے کہاکہ ضلع کے کسانوں نے وزیر اعظم فصل بیمہ یوجنا کے تحت 15 کروڑ روپے کا پریمیم ادا کیا ہے۔ جن کسانوں کی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ انہیں صرف 80 لاکھ روپے ملے ہیں۔ باقی رقم کہاں گئی؟' کانگریس امیدوار ساگر کھنڈرے نے مطالبہ کیا کہ مرکزی وزیر بھگونت کھوبا میرے اس سوال کا جواب دیں۔
انہوں نے کہاکہ 185 کروڑ روپے انشورنس کمپنی کو گئے ہیں۔ بیمہ سے کسانوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ اگر میں رکن پارلیمنٹ منتخب ہوا تو اس معاملے پر پارلیمنٹ میں سوال کروں گا۔ضلع میں روزگار کے خواہاں افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر میں ایم پی بنتا ہوں تو ضلع کے لیے آئی.ٹی. میں کمپنی لا کر تمہیں نوکری دوں گا۔ کسانوں کے فائدے کے لیے سولر پارک بنایا جائے گا۔ مسلسل بجلی فراہم کی جائے گی۔ جہاں بھی پینے کے پانی کا مسئلہ ہے اسے حل کیا جائے گا۔اگر میں جیت گیا تو یہ ہندوستان میں لوک سبھا میں داخل ہونے والا سب سے کم عمر رکن پارلیمان ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:نرملا بنگلورو شمالی حلقہ میں لوگوں کے حقوق کے لیے لڑنے کے عزم کے ساتھ انتخابی میدان میں - People Movement in Bengaluru
اس موقع پرمیونسپل ایڈمنسٹریشن وحج کے وزیر رحیم خان، قانون ساز کونسل کے رکن اروند کمار ارالی، ضلع کانگریس کے صدر بسواراج جباشیٹی، سابق سکریٹری راج شیکھر پاٹل ہمنا آباد، لیڈر پرکاش راٹھوڑ و دیگر نے ساگر کھنڈرے کے روڈ شو میں حصہ لیا۔