بھاگلپور: اس مبارک گھڑی کی آمد ہونے ہی والی ہے جب عازمین حج محبوب کے گھر کی دیدار کے لیے سفر شروع کریں گے اور اسلام کے پانچ ارکان میں سے ایک اہم رکن حج کا فریضہ انجام دیں گے۔ اور اس سے قبل ریاست بہار کے بھاگلپور میں عازمین حج کے لیے آخری حج تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ ریشمی شہر کے تاریخی مقام چمپا نگر کی جامع مسجد میں عازمین اور عازمات کو حج کے تمام ارکان کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا۔ اس موقع پر حج ٹرینر کی حیثیت سے الجامعۃ الحبیبیہ پورینی کے مہتمم مولانا عطاء الرحمن مفتاحی نے عازمین و عازمین کو حج کے پانچ دنوں کے ارکان، فرائض وواجبات اور کن کن چیزوں سے حج نہیں ہو نگے اور اس کے لئے کیا کرنا ہوگا تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ عرفات نہیں جا سکا، طواف زیارت نہیں کر سکا تو اس کا حج معلق رہے گا۔
انہوں نے بتایا کہ جو چیزیں واجب ہیں اس کے چھوٹ جانے سے دم واجب ہوگی، جیسے سعی کر نا، تینوں شیطان کو کنکڑی مارنا، مزدلفہ کا وقوع نہیں ہوا، رخصتی کا طواف وداع نہیں کیا تو اس سے دم واجب ہو جائے گی۔ اس موقع پر مولانا اسجد ناظری نظر جنرل سکریٹری جمعیت علماء بھاگلپور نے بتایا کہ اس سال 165 عازمین حج بھاگلپور سے جا رہے ہیں۔ ادھر حج پر جانے والے عازمین نے کہا کہ انہیں بڑی خوشی ہو رہی ہے کہ اللہ نے اپنے گھر کی زیارت کا موقع نصیب کیا ہے۔ اس موقع پر وہ اللہ کے گھر میں حاضری دیتے ہوئے اپنے ملک کے امن و امان، بھائی چارہ اور مسلمان بھائیوں کے لیے دعا کریں گے۔
آپ کو بتا دیں کہ اس حج تربیتی کیمپ کا انعقاد مسجد کے ذمہ داران اور مقامی لوگوں کی طرف سے کیا گیا تھا۔ جس میں بڑی تعداد میں عازمین حجاج نے شرکت کی اور تربیتی کیمپ سے مستفید ہوئے۔ بھاگلپور سے ہر سال تین سو سے زیادہ عازمین حج حج کرنے کے لیے جاتے تھے لیکن اس بار یہ تعداد نصف ہوگئی ہے۔ جو تشویش کا باعث ہے۔
بھاگلپور میں حج تربیتی کیمپ کا انعقاد - Hajj training camp in Bhagalpur - HAJJ TRAINING CAMP IN BHAGALPUR
Hajj training camp in Bhagalpur اترپردیش کے بھاگلپور میں حج تربیتی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں عازمین کو حج سے متعلق اہم ٹریننگ دی گئی۔ بھاگلپور سے ہر سال تین سو سے زیادہ عازمین مقدس سفر کےلئے روانہ ہوتے ہیں۔
Published : May 4, 2024, 3:34 PM IST