ETV Bharat / state

اجمیر میں طالب علموں کے لئے کمپیوٹر لیب کی سہولیات - اجمیرمیں طالب علموں

Computer Lab Inauguration In Ajmer اجمیر شریف درگاہ کے خدام خواجہ کی انجمن سید زادگان کی جانب سے خادم محلہ میں واقع عثمانیہ خواجہ ہائر سیکنڈری اسکول اسٹوڈنٹس کو کمپیوٹر لیب فراہم کرائی گئی ہے۔اس کمپیوٹر لیب کی لانچنگ ایڈیشنل ایس پی محمود خان کے دست مبارک سے کی گئی۔طالب علموں میں زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

اجمیرمیں طالب علموں کے لئے کمپیوٹر لیب کی سہولیات

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 6, 2024, 11:22 AM IST

اجمیرمیں طالب علموں کے لئے کمپیوٹر لیب کی سہولیات

اجمیر:ریاست راجستھان کے اجمیر شہر میں طالب علموںکو اب کمپیوٹر لیب کی سہولیات بھی فراہم ہو گئی ہے۔ اجمیر شریف درگاہ کے خدام خواجہ کی انجمن سید زادگان کی جانب سے خادم محلہ میں واقع عثمانیہ خواجہ ہائر سیکنڈری اسکول اسٹوڈنٹس کو کمپیوٹر لیب فراہم کرائی گئی ہے۔

اس کمپیوٹر لیب کا افتتاح ایڈیشنل ایس پی محمود خان کے ہاتھوں ہو۔تلاوت قران اور قومی ترانے سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ہونہار طالب علموں کو اعزاز و اکرام سے بھی نوازا گیا۔

انجمن ممبر اور اسکول چیئرمین سید منور پہلوان کے مطابق انجمن کے زیر اہتمام اسکول کو 1930 میں قائم کیا گیا تھا۔ گزشتہ 93 برسوں سے تعلیم، تربیت اور ترقی کے حوالے سے علاقائی طالب علموں پر خاص توجہ دی جاتی رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب نئی صدی اور نئی ٹیکنالوجی سے طااسٹوڈنٹس کے مستقبل کو سنوارا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:احمدآباد میں برکاتی کوئز کونٹیسٹ کا انعقاد

انہوں نے مزید کہاکہ اس اسکول میں تقریبا 700 طالب علم بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرائی جا رہی ہے۔آنے والے دنوں میں طالب علموں کی تعداد میں اضافہ ہو نے کا امکان ہے۔

کمپیوٹر لیب کے ابتدائی پروگرام میں انجمن صدر سید غلام کبریا چشتی, سید کلیم الدین چشتی, سید غفار حسین کاظمی , سید شارب حسین چشتی, حاجی عبدالخالد سمیت شہر کے دانشوروں نے شرکت کی,

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.