ETV Bharat / state

سنگرور جیل میں قیدیوں کے درمیان تصادم میں دو قیدی ہلاک - clash between inmates

author img

By ETV Bharat Business Team

Published : Apr 20, 2024, 8:10 AM IST

پولیس نے بتایا کہ پنجاب کی سنگرورجیل میں جمعہ کی رات قیدیوں کے درمیان تصادم میں دو قیدی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے، حکام کے مطابق لڑائی میں زخمی ہونے والے دو قیدیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

سنگرور جیل میں قیدیوں کے درمیان تصادم میں دو قیدی ہلاک

چنڈی گڑھ: سنگرور کی ایک جیل میں جمعہ کو قیدیوں کے درمیان تصادم میں دو قیدیوں کی موت ہو گئی۔ اس تصادم میں کئی دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ افسران نے یہ معلومات فراہم کیں۔ پولیس نے کہا کہ وہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ پولیس نے کہا کہ وہ یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ تصادم کی وجہ کیا ہے۔ جس میں چار افراد زخمی ہوئے جن میں سے دو کی موت ہو گئی۔

سنگرور کے سرکاری اسپتال کے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایا کہ ڈسٹرکٹ جیل سے چار مریض (قیدی) کو اسپتال لایا گیا تھا، جن میں سے دو مردہ لائے گئے تھے۔ دو شدید زخمیوں کو پٹیالہ ریفر کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر کرندیپ کاہل نے بتایا کہ ان میں سے دو کو مردہ لایا گیا ہے اور دو کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید پڑھیں:منی پور میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ تشدد کے چند واقعات کے درمیان ختم ہوگئی - Manipur Lok Sabha Elections

ڈاکٹر نے بتایا کہ ہرش اور دھرمیندر کو مردہ لایا گیا تھا جبکہ گگندیپ سنگھ اور محمد شہواز زخمی تھے۔ انہوں نے بتایا کہ سنگھ اور شہواز کو تیز دھار چیز لگنے سے ان کی کمر، سر، ہاتھ اور کان پر چوٹیں آئی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ گینگ وار یا آپسی دشمنی کا معاملہ ہو سکتا ہے۔ اس واقعے کے بعد جیل کے اندر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ دونوں گروپوں کے قیدیوں کو الگ الگ بیرکوں میں رکھا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.