ETV Bharat / state

ممبئی میں چکن گنيا کے کیسز میں گزشتہ برس کی بنسبت چھ گنا اضافہ - Chikungunya Cases

برسات کا موسم آتے ہی ممبئی کی عوام ایک بار پھر برہن میونسپل کارپورشین کو لے کر فکرمند ہوگئی ہے۔ کیونکہ یہاں بارش کے موسم میں بی ایم سی لاپرواہیوں کا شکار ہوجاتی ہے اور یہاں مچھروں کی تعداد میں اضافہ کے سبب بیماریاں پھیل جاتی ہیں۔ اب یہ عام بات ہوگئی ہے۔

Chikungunya cases have increased six times in Mumbai compared to last year
ممبئی میں چکن گنيا کے کیسز میں گزشتہ برس کی بنسبت چھ گنا اضافہ (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 4, 2024, 5:24 PM IST

ممبئی: ممبئی میں چکن گنيا کے کیسز میں گزشتہ برس کی بنسبت چھ گنا اضافہ ہوگیا ہے۔ بی ایم سی کے ریکارڈ کے مطابق گزشتہ اگست میں چکن گنیا کے 164 امریض سامنے آئے اسی طرح ڈینگو، ملیریا اور لیپٹو سپائروس کے بھی کیس دیکھنے کو ملے۔ یہی سبب ہے کہ بلدیہ نے گھروں کے آس پاس جمع پانی اور کچرا صاف کرنے کی اپیل کی ہے۔ شہر میں موسم باراں کی وجہ سے چکن گنیا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ ریکارڈ کے مطابق اگست میں شہر میں وقفے وقفے سے بارش ہوئی ہے جس کے سبب ڈاکٹروں کے یہاں چکن گنيا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

ممبئی میں چکن گنيا کے کیسز میں گزشتہ برس کی بنسبت چھ گنا اضافہ (ETV Bharat Urdu)

چکن گنیا وائرل انفیکشن ہے اور مچھر کے کاٹنے سے پھیلتا ہے اور جوڑوں کے شدید درد اور بخار اور دانے جیسی دیگر علامات ہونے کے سبب لوگ کلینک میں آتے ہیں۔ بلدیہ نے کہا ہے کہ اس بارش میں چکن گنيا کے چھ گنا زیادہ کیس دیکھنے کو ملے۔ شہر میں صرف اگست ماہ میں 164 کیس سامنے آئے جب کہ رواں برس جولائی میں 25 کیس تھے وہیں گزشتہ برس کا ریکارڈ دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ صرف 35 مریضوں کی نشاندہی کی گئی تھی۔

Chikungunya cases have increased six times in Mumbai compared to last year
ممبئی میں چکن گنيا کے کیسز میں گزشتہ برس کی بنسبت چھ گنا اضافہ (ETV Bharat Urdu)
Chikungunya cases have increased six times in Mumbai compared to last year
ممبئی میں چکن گنيا کے کیسز میں گزشتہ برس کی بنسبت چھ گنا اضافہ (ETV Bharat Urdu)
اس کے علاوہ ڈینگو ملیریا کے کیس میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔ بلدیہ نے بتایا ہے کہ پانی سے پھیلنے والے انفیکشن کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور پانی جمع ہونے کے سبب مچھر پیدا ہوتے ہیں اور وہیں سے بیماری پھیلتی ہے۔ اسی لیے بلدیہ نے عوام سے اس بات کی اپیل کی ہے کہ اپنے علاقوں، محلوں اور عمارتوں کے درمیان موجود جگہوں پر ہونے والی گندگی نہ ہو صاف صفائی کا خاص خیال رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کانگریس حکومت میں ملیریا میں کمی آئی، بی جے پی میں مچھر کاٹنے کے کیسز بڑھے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.