ETV Bharat / state

اداکار فریڈی دارو والا نے اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری دی - فریڈی دارو والا نے اجمیر شریف

Freddy Daruwala Visit Ajmer Sharif Dargah بالی ووڈ کے اداکار فریڈی دارو والا نے اجمیر شریف پہنچ کر صوفی حضرت خواجہ غریب نواز رحمت اللہ علیہ کی بارگاہ میں حاضری دی۔ اداکار نے فلمی کیریئر کی کامیابی کے لئے دعا مانگی۔

اداکار فریڈی دارو والا نے اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری دی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 6, 2024, 2:00 PM IST

اداکار فریڈی دارو والا نے اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری دی

اجمیر:بالی ووڈ کے اداکار فریڈی دارو والا نے اجمیر شریف پہنچ کر صوفی حضرت خواجہ غریب نواز رحمت اللہ علیہ کی بارگاہ میں حاضری دی۔اداکار نے فلمی کیرئیر کی کامیابی کے لئے دعامانگی ۔اس موقع پر خادم سید قطب الدین سخی نے بالی ووڈ ادارکار کی درگاہ میں حاضری کروائی اور دربار کا تبرک پیش کیا۔

چادر پوشی کے وقت فلم اداکار فریڈی دارو والا نے منت کا دھاگہ بھی باندھا اور زندگی میں کامیابی کی دعا بھی مانگی۔فریڈی دارو والا نے بتایا کہ انہوں نے کئی بالی وڈ فلموں میں کام کیا ہے۔ان کی انے والی دو فلم امیر خواب اور ائینہ بھی جلد ریلیز ہوگی۔ اسی طرح فریڈی دارو والا نے اجمیر سفر کو اپنے لیے مقدس بتایا اور غریب نواز رحمت اللہ علیہ کا کرم بنا رہنے کی خصوصی دعا بھی مانگی۔

یہ بھی پڑھیں:گلبرگہ میں انڈین یونین مسلم‌ لیگ کے زیر اہتمام دہشت گردی مخالف پروگرام

فریڈی دارولا نے کئی فلموں میں کام کیا جن میں فلم ہالی ڈے، کمانڈو ٹو ، ریس تھری قابل ذکر ہے۔ان فلموں میں انہوں نے اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا۔اسکرین پر جلوے بکھیرے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ خواجہ غریب نواز سے انہوں نے اپنی زندگی میں کامیابی اور خوشحالی کی دعا مانگی ہے, فریڈی دارو والا نے اپنی نئی فلمیں ریلیز ہونے کے بعد اجمیر شریف دوبارہ انے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.