ETV Bharat / state

بہار پولیس نے شہنواز خان اور ذکی احمد کے خلاف انعام کا اعلان کیا - بہار پولیس نے انعام کا اعلان کیا

Rewards against Naxalites in Bihar: بہار پولیس نے ریاست کے 12 سے زیادہ مطلوب نکسلی اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔ اس میں ضلع کے 4 بدمعاش بھی شامل ہیں۔ ان میں شہنواز خان اور ذکی احمد بھی شامل ہیں۔ ان کے خلاف دو دو لاکھ روپے کے انعام کی رقم کا اعلان کیا ہے۔

Gaya Police announced reward money against Shahnawaz Khan and Zaki Ahmed

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 29, 2024, 1:18 PM IST

گیا: بہار پولیس نے ریاست کے خونخوار جرائم پیشہ افراد جن پر کئی مقدمات درج ہیں۔ اور وہ پولیس کو چکمہ دیکر راہ فرار کیے ہوئے ہیں۔ اب ان پر پولیس کی جانب سے سختی شروع کردی گئی ہے۔ بہار پولیس کی جانب سے نکسلی اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف انعام کی رقم کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ ان کی جانکاری حاصل ہو اور پولیس انہیں پکڑ سکے۔ بہار پولیس کی جانب سے جن نکسلیوں اور جرائم پیشہ افراد کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اُن میں گیا ضلع کے شاہنواز خان ابن عالم خان گاوں کھاپ تھانہ چیرکی اور ذکی احمد ابن حبیب الرحمٰن بندہری گاوں تھانہ شیر گھاٹی کا بھی نام شامل ہے۔ ان میں شہنواز خان کے خلاف تین مقدمات درج ہیں۔ جب کہ ذکی احمد کے خلاف پانچ مقدمات درج ہیں، ان دونوں کے خلاف دو دو لاکھ رویے کے انعام کی رقم کا اعلان کیا گیا ہے، ان کی اطلاع دے کر جو بھی گرفتار کرائے گا پولیس اُنہیں انعام کی رقم سے نوازے گی۔

گیا پولیس نے شہنواز خان اور ذکی احمد کے خلاف انعام کی رقم کا اعلان کیا ہے

یہ بھی پڑھیں:

Kashmiri Youth Detained بہار پولیس نے کشمیری نوجوان کو را کے حوالے کردیا

ان دونوں کے خلاف قتل، لوٹ اور آرمس ایکٹ کے تحت کئی اور دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں، یہ مسلسل فرار ہیں لیکن اب پولیس نے لوگوں سے مدد کے لیے انعام کا اعلان کیا ہے، ایس ایس پی آشیش بھارتی نے بتایا کہ ان کے علاوہ کئی اور بدمعاش اور نکسلی ہیں جن کے خلاف دو دو لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے، ان کی اطلاع دینے والوں کی پہچان خُفیہ رکھی جائے گی، اُنہوں نے ضلع کے باشندوں سے اپیل کی ہے کہ ایسے بدمعاشوں کو پکڑنے میں پولیس کی مدد کریں اور بلا خوف ہوکر اطلاع دیں اُن کی پہچان ظاہر نہیں کی جائے گی۔ واضح ہو کہ شہنواز خان اور ذکی احمد ایسے شاطر بدمعاش ہیں جو پہلے بھی جیل جاچکے ہیں تاہم وہ ضمانت پر رہا ہوکر پھر سے وارداتوں کو انجام دینے لگے تھے، دونوں بدمعاش گزشتہ 4 برسوں سے فرار ہیں، ایس ایس پی نے کہا کہ اب جلد ہی ان کی گرفتاری ممکن ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.