ETV Bharat / state

لارنس بشنوئی گینگ نے اب پپو یادو کو جان سے مارنے کی دھمکی دے دی - LAWRENCE BISHNOI GANG

باہوبلی رکن پارلیمنٹ پپو یادو کو لارنس بشنوئی سمیت دو گروہوں نے قتل کی دھمکی دی ہے۔

لارنس بشونئی گینگ نے اب پپو یادو کو جان سے مارنے کی دھمکی دے دی
لارنس بشونئی گینگ نے اب پپو یادو کو جان سے مارنے کی دھمکی دے دی (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 28, 2024, 12:18 PM IST

پٹنہ: پورنیہ سے آزاد رکن پارلیمنٹ پپو یادو کو جان سے مارنے کی دھمکی ملنے کے بعد بہار پولس حرکت میں آگئی ہے۔ رکن پارلیمنٹ کو قتل کرنے کی دھمکی دینے میں لارنس بشنوئی گینگ سمیت دو بدمعاشوں کے نام سامنے آئے ہیں۔ دھمکی ملنے کے بعد ایم پی پپو یادو نے ڈی جی پی سے شکایت کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پورنیہ رینج کے آئی جی کو بھی اس کی اطلاع دے دی گئی ہے۔

دھمکی سے دکھ ہوا:

اس معاملے میں رکن پارلیمنٹ پپو یادو نے کہا کہ لارنس کا نام لے کر انہیں دھمکی دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں بہار کے ڈی جی پی اور آئی جی سے شکایت کی گئی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ میں نے وزیر داخلہ امت شاہ سے بھی اس بات کو شیئر کیا ہے۔ پپو یادو نے کہا کہ 'مجھے مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں اس سے مجھے دکھ ہوا ہے۔ میرے ساتھ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آ سکتا ہے۔ حکومت کو میری حفاظت کے لیے سنجیدہ ہونا چاہیے۔'

اجو لارنس نے دھمکی دی:

اس پورے واقع کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ پپو یادو کو دھمکی دینے والا شخص خود کو لارنس گینگ کا ممبر بتا رہا ہے۔ اس نے واٹس ایپ کال کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ جس اکاؤنٹ سے دھمکی دی گئی ہے وہ ایک کاروباری اکاؤنٹ ہے۔ دھمکی دینے والے شخص کا نام اجو لارنس لکھا گیا ہے۔ پپو یادو نے بہار پولس کے ڈی جی پی کو اس بارے میں مکمل جانکاری دی ہے اور سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ پنجاب کے گلوکار سدھو موسے والا قتل کیس سے لارنس بشنوئی گینگ سرخیوں میں آئی تھی۔ ممبئی پولیس بھی لارنس بشنوئی کے ممبران کو گرفتار کرنے میں مصروف ہے کیونکہ گینگ نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.