پٹنہ : بہار میں ابھی تک کے رجحان میں کشن گنج میں بڑی تبدیلی ہورہی ہے۔ یہاں سے بہار کی حکمراں جماعت جے ڈی یو کے اُمیدوار ماسٹر مجاہدعالم 17277 ووٹ سے آگے ہیں، یہاں دوسری پوزیشن پر کانگریس کے اُمیدوار محمد جاوید ہیں ، اے آئی ایم آئی ایم کے اُمیدوار اختر الایمان تیسری پوزیشن پر ہیں، ماسٹر مجاہد کو اب تک 87638 ووٹ مل چکے ہیں جبکہ محمد جاوید کو 70361 ووٹ اب تک ملے ہیں جبکہ اختر الایمان کو کل ووٹ 55807ملے ہیں جبکہ اسی طرح دوسری نشستوں کا حال ہے۔
بہار میں ابھی تک کے رجحان میں بہار کی ان چار نشستوں پر جہاں مسلم اُمیدوار کھڑے تھے وہاں سے صرف کشن گنج میں برتری حاصل ہے۔ جبکہ مدھوبنی سے آر جے ڈی کے اُمیدوار علی اشرف فاطمی پیچھے چل رہے ہیں ، بی جے پی کے امیدوار اشوک کمار یادو سے علی اشرف فاطمی 24834 ووٹ سے پیچھے ہیں۔ علی اشرف فاطمی کو 39962 ووٹ ملے ہیں جبکہ اشوک یادو کو اب تک 64660 ووٹ ملے ہیں۔ جبکہ کٹیہار نشست سے کانگریس کے اُمیدوار طارق انور 38857 ووٹ سے پیچھے ہیں۔ یہاں سے جے ڈی یو کے اُمیدوار دلال چندر گوسوامی 38857 ووٹ سے آگے ہیں ، ارریہ نشست سے شہنواز بی جے پی کے امیدوار پردیپ کمار سنگھ سے 41158 ووٹ سے پیچھے ہیں۔ ابھی تک کا یہی رجحان رہا تو بہار سے صرف ایک مسلم امیدوار ہی جیت کر پارلیمنٹ پہنچے گا۔