ETV Bharat / state

بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار - بارہمولہ پولیس منشیات فروشی

Drug peddler Arrested in Baramullaبارہمولہ میں پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے چرس برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار
بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 20, 2024, 6:55 PM IST

بارہمولہ: معاشرے سے منشیات کی لت کو جڑ سے ختم کرنے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے جموں کشمیر پولیس نے بارہمولہ ضلع میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ممنوعہ اشیاء برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بارہمولہ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اسٹیشن بونیار کی پولیس پارٹی نے اہتشام پورہ، بونیار میں قائم ایک چوکی پر ایک شخص کو روک کر اس کی تلاشی لی۔

بارہمولہ پولیس کا کہنا ہے کہ تلاشی کارروائی کے دوران اس کے قبضے سے 46 گرام چرس جیسا مادہ برآمد ہوا ہے۔ بارہمولہ پولیس نے اسے موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔ گرفتار کیے گئے شخص کی شناخت عمران احمد شیخ ولد محمد شیخ ساکنہ بجھتھلان بونیار کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے اسے پولیس اسٹیشن بونیار منتقل کر دیا ہے۔ اسی مناسبت سے پولیس اسٹیشن بونیار میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: Drug Peddler Arrested in Uri اوڑی میں منشیات فروش گرفتار، منشیات برآمد

قابل ذکر ہے کہ رواں ماہ بارہمولہ ضلع میں درجن سے زائد منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ لاکھوں روپے مالیت کی منشیات بھی ضبط کی گئی ہے۔ پولیس نے بعض منشیات فروشوں پر این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے اور متعلقہ اتھارٹی سے اجازت نامہ حاصل کرکے انہیں کوٹ بھلوال جیل منتقل کر دیا گیا۔ ان میں سے ایک خاتون منشیات بھی شامل ہے جسے منشیات ایکٹ کے تحت جیل روانہ کر دیا گیا ہے۔ مقامی باشندوں، ماہرین نے شمالی کشمیر میں بڑھتے منشیات فروشی کے رجحان پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.