ETV Bharat / state

اسد الدین اویسی کی اورنگ آباد میں علماء کرام اور دانشوروں سے ملاقات - Lok Sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

Asaduddin Owaisi In Aurangabad اورنگ آباد کے تین روزہ دورے کے دوران مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدراسد الدین اویسی نے علماء کرام و دانشوروں سے ملاقات کی۔ اسد الدین اویسی نے کہا کہ علماء کرام ہمارے سروں کے تاج ہیں، ہمیں علماء کرام کی سر پرستی درکار ہے۔

اسد الدین اویسی کی اورنگ آباد میں علما کرام اور دانشوروں سے ملاقات

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 16, 2024, 12:23 PM IST

اسد الدین اویسی کی اورنگ آباد میں علما کرام اور دانشوروں سے ملاقات

اورنگ آباد:اورنگ آباد میں واقع امپیرئیل لانس کٹ کٹ گیٹ میں علماء کرام و دانشوروں کے لئے خصوصی اجلاس موجود حالات اور ہماری ذمہ داریاں کے موقع پر مجلس اتحادالمسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ علماء کرام ہمارے سروں کے تاج ہیں، ہمیں علماء کرام کی سر پرستی درکار ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ 2019 میں اورنگ آباد ضلع کے علماء کرام نے مجلس اتحاد المسلمین کی سر پرستی کی تھی اور پورے مہاراشٹر سے واحد مسلم امیدوار سید امتیاز جلیل کو ایوان پارلیمان میں روانہ کیا تھا، وہ 2024 کے حالات میں بھی متحدہ کوششیں کریں گے۔ان شاء اللہ سید امتیاز جلیل کو اورنگ آباد سے دوبارہ نمائندگی کا موقع دیں گے۔

اسد الدین اویسی نے مزید کہا کہ آپ نے 2019 میں ایک چراغ یہاں بزرگان دین, اولیاء اللہ کی سرزمین اورنگ آباد سے جلایا تھا۔ ہمیں پھر آپ کی سر پرستی کی ضرورت ہے۔ ہم آپ کے حکم پر سر تسلیم خم کریں گے۔آدھی رات کو آپ کے احکامات کی تابعداری کریں گے۔ امتیاز جلیل پچھڑے مظلوم اور پسماندہ افراد کی مصیبتوں پر مچل جاتے ہیں۔ ظلم و جبر کا خاتمہ کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔ وہ کسی غریب و مظلوم کا دکھ درد برداشت نہیں کر سکتے۔

اویسی نے کہا میں آپ سے عاجزانہ التماش کرتا ہوں کہ آپ ایک مرتبہ پھر مجلس کی سر پرستی کریں, اور ایوان پارلیمان میں مجلس کے نمائندوں کو روانہ کریں، تا کہ ہم جابر و ظالم حکمرانوں کے سامنے کم از کم حق گوئی کا فریضہ ادا کر سکیں۔ انہوں نے یو سی سی، سی اے اے، این آر سی طلاق ثلاثہ و دیگر قوانین پر علماء کرام کی توجہ مبذول کروائی۔ شہریت ترمیم قانون بل کے پرزے پرزے کر کے ہم نے ایوان میں پھینک دیے تھے.ملک کو احتجاج کی نئی راہ دیکھائی تھی، اس کے بعد اس سیاہ قانون کے خلاف ملک بھر میں احتجاج بلند ہوئے۔ سید امتیاز جلیل نے علماء کرام سے اپیل کی کہ وہ ان کے سر پر اپنی سر پرستی قائم رکھیں، جس طرح 2019 میں انہوں نے متحدہ طور پر کوششیں و کاوشیں کی تھیں، اور مجھے کامیاب کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:بی جے پی سی اے اے کے ذریعہ اقلیتوں کو ہراساں کرنا چاہتی ہے: اویسی - Owaisi on CAA

انہوں نے کہا کہ مجھے شکست سے دو چار کرنے کیلئے طرح طرح کے ہتھکنڈے اپنائے جا رہے ہیں۔ غیر تو غیر اپنے بھی غیروں کے ساتھ مل کر مجھے شکست سے دو چار کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ لیکن اللہ رب العزت سے قوی امید ہے کہ وہ ہمارے اتحاد کی طاقت کے سبب ہمیں کامیابی عطا کرے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.