ETV Bharat / state

میرا روڈ میں رام مندر جلوس کو لیکر دو فریقین میں تنازعہ، 5 گرفتار - Pran Pratishtha in Mumbai

Ram Mandir procession in Mira Road۔ ایودھیا میں رام مندر کی 'پران پرتیشٹھا' تقریب سے پہلے مہاراشٹر میں ممبئی کے قریب میرا روڈ کے نیا نگر علاقہ میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔ جھگڑے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا۔ اس ضمن میں ڈی سی پی نے کہا ہے کہ اس سلسلہ میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ اور ضروری کارروائی کی جائے گی۔

Argument between two parties over Ram Mandir procession in Mira Road, 5 arrested

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 22, 2024, 5:39 PM IST

میرا روڈ، ممبئی: رام مندر کے پران پرتشٹھا کو لے کر ملک کے کئی حصوں میں ہندوؤں کے ذریعہ یاترا کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ بڑی تعداد میں کیرتن اور سندر کانڈ پڑھے جا رہے ہیں۔ ممبئی کے بھائیندر میں یاترا کے دوران ہنگامہ مچ گیا۔ کچھ شرپسند عناصر نے یاترا پر لاٹھیوں سے حملہ کیا۔ اس کے علاوہ مذہبی جھنڈے پھاڑ دیے گئے اور گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی گئی۔ بڑھتی ہوئی کشیدگی کو دیکھ کر پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملہ کو قابو میں کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

بابر سے مودی تک: بابری مسجد سے رام مندر تک کی ٹائم لائن

میرا روڈ میں پیش آنے والے واقعہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کئی سارے ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ اس دوران کئی لوگوں نے حملہ آوروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ اس واقعہ سے متعلق کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ یہ واقعہ 21 جنوری کی رات 12 بجے پیش آیا۔ بگڑتی ہوئی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی۔ پولس نے معاملہ رفع دفع کر دیا ہے۔ اس معاملہ میں نیا نگر پولیس نے پانچ لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے انہیں گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ معاملہ کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
وہیں دوسری جانب ممبئی کے ملت نگر علاقہ میں یاترا میں شامل لوگوں نے سوسائٹی کے اندر کار سے داخل ہوکر جے شری رام کے نعروں کے ساتھ تیز آواز لگائی جس کے بعد سوسائٹی کے مکینوں نے مخالفت کرتے ہوئے اُنہیں سوسائٹی کے باہر کر دیا حالانکہ اس معاملہ میں کسی بھی طرح کی کوئی ایف آئی آر نہیں درج کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.