گلبرگہ: ریاست کرناٹک گلبرگہ شہر میں انڈین یونین مسلم لیگ ضلع گلبرگہ کے زیر اہتمام مہاراجہ فنکشن ہال گلبرگہ میں دہشت گردی کے خلاف ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ مولانا محمد نوح ریاستی جنرل سیکریٹری انڈین یونین مسلم لیگ کرناٹک نے جلسے کی صدارت کی۔ سینئر صحافی عزیز اللہ سرمست، معراج پٹیل، تاور گیره کنوینر انر پیچیس فورم گلبرگہ، سردار گرومیت سنگھ سلوجہ، پروفیسر سنجے ماکل اور فادر اسٹینلی لو بوسینٹ میری چرچ، کتور گلبرگہ اور سری بسویشور روضہ مٹھ کے سوامی نے مہمانان کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس موقعے پر پروفیسر سنجے ماکل نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کو بھارت کی آزادی کے بعد پہلا دہشت گرد قرار دیا گیا۔ آج ملک میں ناتھو رام گوڈسے کی تصور لگاکر انھیں دیش بھگت بتایا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
ملک میں نوجوان نسل کو گمراہ کیا جارہا ہے۔ گاندھی کا قاتل ناتھو رام گوڈسے ہے۔ مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کو بھارت کی آزادی کے بعد پہلا دہشت گرد قرار دیا گیا۔ اس دوران تمام ہندو ومسلم سیکھ عیسائی مذہب کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ قومی یکجہتی گنگا جمنا تہذیب کو برقرار رکھنے ہوئے ملک کے موجودہ حالات کے تحفظ اور سیکولر ازم کے استحکام کے لیے ہندو ومسلم اتحاد کو مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے تمام مذہب کے رہنماؤں کو مل کر نفرت کے ماحول کو ختم کرنے کے لیے ایک ہوکر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر شہر کے سماجی، ملی، مذہبی اور سیاسی لیڈران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔