علیگڑھ : علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے وائس چانسلر کے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد ہاسٹلوں میں غیر قانونی طور پر رہنے والے افراد کو باہر نکالنے کے لئے سبھی ہاسٹلز کو خالی کرایا تھا جو اُن کے اولین اقدامات میں سے ایک تھا, ایسا یونیورسٹی پراکٹر پروفیسر محمد وسیم علی نے صحافیوں کو بتایا تھا۔ ہاسٹل خالی ہونے کے بعد وسیع پیمانہ پر صفائی اور تزئین و مرمت کی مہم بھی شروع کی گئی ہے۔
اقامت گاہوں کو خالی کرانے کے بعد آگے کے کارروائی کو جاری رکھتے ہوئے وائس چانسلر نے ان کا معائنہ شروع کیا۔ طے شدہ شیڈول کے مطابق پروفیسر نعیمہ خاتون نے اے ایم یو کیمپس میں واقع سلیمان ہال، آفتاب ہال اور سر ضیاء الدین ہال کا معائنہ کیا۔ اس دوران یونیورسٹی کے سینئر عہدیداران بشمول رجسٹرار، ڈی ایس ڈبلیو، فائنانس آفیسر، کنٹرولر امتحانات، ڈپٹی پراکٹر، بلڈنگ ڈپارٹمنٹ، محکمہ بجلی، لینڈ اینڈ گارڈنز کے ممبر انچارج، یونیورسٹی انجینئر، یونیورسٹی ہیلتھ آفیسر اور مختلف دیگر اہلکار موجود تھے۔
وائس چانسلر نے کئی ہاسٹلوں کا دورہ کیا جن میں سلیمان ہال کے بھوپال ہاؤس، حسرت موہانی، جے کشن اور محمود آباد ہاسٹلز؛ آفتاب ہال کے موریسن کورٹ، میکڈونلڈ اور آفتاب ہاسٹلز؛ سر ضیاء الدین ہال کے دھیان چند، محمد عمر فاروق، رشید احمد صدیقی اور ظفر احمد صدیقی ہاسٹلز شامل ہیں۔ وائس چانسلر نے ان تینوں ہالوں میں طلباء کی آمد سے قبل مکمل کیے جانے والے کاموں کی پیش رفت کے بارے میں دریافت کیا۔ انھوں نے ہاسٹل کے کمروں، ٹوائلٹ اور باتھ روم کے بلاکس، ڈائننگ ہال اور ریڈنگ روم، لان، آس پاس کے علاقوں، کھیل کے علاقوں اور چھتوں کی صفائی، بجلی، پلمبنگ اور کارپینٹری سے متعلق کاموں کی پیش رفت کو دیکھا۔ بیشتر شعبوں میں پیش رفت تسلی بخش پائی گئی۔ چند ہاسٹلوں میں جہاں تیز رفتاری سے کام کرنے کی ضرورت ہے، متعلقہ عہدیداروں کو ایک ہفتہ کے اندر کام مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی۔ پانی ٹپکنے اور نمی کے مسائل پر خصوصی توجہ دینے پر زور دیا گیا۔ وائس چانسلر نے غیر تدریسی عملے کے ارکان کی محنت کو بھی سراہا جنہوں نے گزشتہ چند دنوں میں ایک ٹیم کے طور پر کام کیا اور موجودہ اور آنے والے طلباء کو معیاری سہولیات اور بہتر اقامتی تجربہ فراہم کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر محنت کی ہے۔ آفتاب ہال کے کنزروینسی ورکرز میں سے ایک اشوک کمار کو ان کے قابل ستائش صفائی کے کام پر وائس چانسلر نے نقد انعام سے نوازا۔ پرووسٹس نے یقین دلایا کہ ان کی پوری ٹیم طلباء کو خوش گوار ماحول فراہم کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھے گی۔
وائس چانسلر نے اس بات پر زور دیا کہ باقاعدگی سے صفائی ستھرائی، مرمت، معیار بندی اور دیکھ بھال پورے سال جاری رہنی چاہیے اور پرووسٹوں کو اس کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنا چاہیے۔ طلباء نے کمرے خالی کرنے میں تعاون کیا ہے اور وہ جب واپس لوٹیں تو انھیں ایک واضح تبدیلی نظر آنی چاہئے۔ اگر یونیورسٹی کے دوبارہ کھلنے کے بعد بھی کچھ تزئین و آرائش کا کام جاری رہتا ہے تو اسے جلد از جلد مکمل کیا جانا چاہئے۔ وائس چانسلر نے یونیورسٹی حکام کے ساتھ ایک مشاورتی میٹنگ کی اور نئے تعلیمی سیشن کے لیے یونیورسٹی کو تیار کرنے کے سلسلہ میں مزید ہدایات دیں۔ وائس چانسلر ایک طے شیڈول کے مطابق ایک ہفتے کے اندر ہر اقامتی ہال کا معائنہ کریں گی۔
اے ایم یو وائس چانسلر نے تین اقامتی ہالوں کا معائنہ کیا - AMU Vice Chancellor - AMU VICE CHANCELLOR
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ہاسٹلوں میں موسم گرما کی تعطیلات کے دوران وسیع پیمانہ پر صفائی و تزئین کاری کی مہم چلائی جارہی ہے۔ تعلیمی سیشن کی ابتدا سے قبل صفائی، مرمت و تزئین کاری کے سبھی کام مکمل کرنے کی ہدایت دی.
Published : Jul 19, 2024, 8:33 PM IST