ETV Bharat / state

مبینہ پاکستانی حامی نعرے بازی کے خلاف کرناٹک کے مختلف اضلاع میں بی جے پی کا احتجاج - کرناٹک

Slogans Controversy کرناٹک اسمبلی میں پاکستان کی حمایت میں مبینہ نعرے لگانے کے الزام کے ساتھ ہی بی جے پی کارکنان کی جانب سے ریاست کے مختلف اضلاع میں احتجاج کیا گیا. بی جے پی کے حامیوں نے کانگریس کی جم کر تنقید کی۔

کرناٹک کے مختلف اضلاع میں بی جے پی کارکنان کا احتجاج

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 1, 2024, 2:39 PM IST

کرناٹک کے مختلف اضلاع میں بی جے پی کارکنان کا احتجاج

بنگلورو: کرناٹک اسمبلی میں پاکستان کی حمایت میں مبینہ نعرے بازی کے الزام کے ساتھ ہی بی جے پی کارکنان نے ریاست کے مختلف اضلاع میں احتجاج کیا۔ کرناٹک کانگریس کے ترجمان نظام الدین فوجدار نے کہا کہ یہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی منظم سازش ہے کیونکہ بھگوا پارٹی راجیہ سبھا انتخابات میں زبردست شکست سے پریشان ہے۔ فوجدار نے کہا کہ وہ کانگریس کے راجیہ سبھا کے 3 امیدواروں کی جیت کے جشن کے موقع پر وہیں موجود تھے اور انہوں نے "ناصر صاحب زندآباد' کے نعرے سنے کو ملے ۔یہاں پاکستان کی حمایت میں نعرہ بازی کا کوئی سوال ہی نہیں اٹھتا۔

نظام الدین نے کہا کہ ایف ایس ایل رپورٹ سے حقیقت سامنے آئے گی. نظام الدین نے کہا کہ پارٹی قانونی کارروائی شروع کر رہی ہے اور فیک خبریں پھیلانے والے میڈیا ہاؤسز کو عدالت میں گھسیٹے گی۔ بی جے پی آئندہ پارلیمانی انتخابات میں سیاسی فائدے کے لیے اس واقعے کو غیر ضروری طور پر اجاگر کر رہی ہے اور وہ اپنی اس سازش میں کامیاب نہیں ہو گی، یقیناً ناکام ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: کرناٹک: محکمہ اقلیتی بہبود کے لئے زمین مختص، بی جے پی کا لینڈ جہاد کا الزام

یاد رہے کہ اس معاملے میں پہلے ہی ایف آئی آر درج کی جاچکی ہے اور ویڈیو کلپس تحقیقات کے لیے ایف ایس ایل کے حوالے کردیئے گئے ہیں، وزیر اعلیٰ نے بھی الزام سچ ثابت ہونے پر سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.