ETV Bharat / state

بیدر میں قومی یکجہتی کے نام سے کل ہند مشاعرہ - All India Mushaira

Bidar Mushaira: شاہین ادارہ جات بیدر کی جانب سے 14 فروری کو ہونے والے ایک شام 'قومی یکجہتی کے نام' سے کل ہند مشاعرہ کے انعقاد کی تیاریوں کا آغاز ہو چکا ہے۔

Bidar Mushaira
بیدر میں قومی یکجہتی کے نام سے کل ہند مشاعرہ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 7, 2024, 12:30 PM IST

بیدر: شاہین ادارہ جات بیدر کے منیجنگ ڈائریکٹر عبدالحسیب نے بتایا کہ شاہین ادارہ جات بیدر کی جانب سے کل ہند مشاعروں کا انعقاد کئی برسوں سے ہوتا آیا ہے۔ اسی کے پیش نظر اس سال بھی 14 فروری 2024 کو بمقام شاہین کیمپس شاہین نگر نزد شاہ پور گیٹ بیدر میں، بوقت 8:30 بجے شب ایک شام ”قومی یکجہتی کے نام“ کل ہند مشاعرہ کا انعقاد عمل آرہا ہے۔

غور طلب ہو کہ اس مشاعرے میں بین الاقوامی شہرت یافتہ اُردوکے مایہ ناز شعراء کرام تشریف لائیں گے اور اپنے خوبصورت کلام سے لوگوں کو لطف اندوز کرائیں گے۔ شاہین کیمپس میں ہر سال اس طرح کے مشاعرے کا انعقاد کر کے کیمپس کے ذمہ داران نئی نسل میں اردو کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ اس طرح کے رفاحی کاموں کے لیے شاہین کیمپس ہمیشہ پیش پیش رہتا ہے۔

اس مشاعرے میں شرکت کرنے والے شعرا میں عمران پرتاپ گڑھی(پرتاپ گڑھ اُتر پردیش)، طاہر فراز (رام پور اُتر پردیش)، ابرار کاشف (اکولہ، مہاراشٹرا)، محشر آفریدی(روڑکی اتراکھنڈ)، حامد بھساولی (بھساول مہاراشٹرا)، عثمان مینائی(بارہ بنکی اتر پردیش)، معروف رائے بریلوی(رائے بریلی اتر پردیش)، انور کمال بحرین(مدھوبنی، بہار)، وجئے آنند ماہر (جبلپور، مدھیہ پردیش)، شفیق عابدی (بنگلور، کرناٹک) کے علاوہ مقامی مزاحیہ شاعر محمد حامدسلیم حامد (بیدر، کرناٹک) شامل ہیں۔ جو اس خوبصورت پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے اپنا کلام پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں؛

اس حوالے سے عبدالحسیب نے بتایا کہ کل ہند مشاعرہ کی تمام تیاریوں کا آغاز ہوچکا ہے اور مذکورہ بالا تمام شعراء سے رابطہ کیا گیا ہے۔ تمام شعراء کل ہند مشاعرہ میں شرکت کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.