ETV Bharat / state

پاور لوم صنعت کی بدحالی کیلئے ممبئی کے آزاد میدان میں احتجاج - پاور لوم صنعت کی بدحالی

Power Loom Industry in Mumbai: ممبئی کے آزاد میدان میں تنظیم آل انڈیا مومن کانفرنس نے دم توڑ رہی پاور لوم صنعت کے مسئلے پر احتجاج کیا۔ تنظیم کے کارکنان نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاورلوم صنعت اور اس سے وابستہ افراد کی بہتری کے لیے ٹھوس قدم اٹھائے۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ حکومت نے پاور لوم صنعت کے ساتھ سوتیلا رخ اپنا رکھا۔

پاور لوم صنعت کی بدحالی کو لیکر ممبئی کے آزاد میدان میں احتجاج

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 9, 2024, 2:32 PM IST

پاور لوم صنعت کی بدحالی کو لیکر ممبئی کے آزاد میدان میں احتجاج

ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے ممبئی میں واقع آزاد میدان میں بنکر برادری کے مطالبات پر آل انڈیا مومن کانفرنس مہاراشٹر شاخ نے احتجاج شروع کر دیا ہے۔ مومن کانفرنس نے اپنے دو بنیادی مطالبات پر یہ مظاہرہ کیا جس میں پاور لوم بنکروں اور دستکاروں کو ان کے کاروبار مبں استعمال ہونے والی بجلی کے دام کم کر کے 2 روپے فی یونٹ (Unit) کرنا اور مہاراشٹر حکومت کی 1995 کی سابقہ پالیسی کی مطابق ماہانہ 150 روپے فی پاورلوم چارج کیا جانا شامل ہے۔

مظاہرین نے مزید کہا کہ اب مہنگائی کو مد نظر رکھتے ہوئے ماہانہ 600 روپے فی پاورلم چارج کیا جائے۔ اس کے ساتھ ہی انہیں کاروبار کیلئے کم از کم 3 برس کی مدت تک بغیر سودی قرض دیا جائے۔ بھیونڈی مالیگاؤں دھولیہ شہر میں سبسڈی ختم کر نے کی وجہ سے کئی صنعتیں بند ہوگئی ہیں اور پاورلوم صنعتیں بحران کا شکار ہے ۔کورونا کے بعد سب سے زیادہ کوئی صنعت متاثر ہے تو وہ بھیونڈی مالیگاؤں اور اچل کرانجی کی پاورلوم صنعتیں ہی ہیں۔ اس صنعت سے لاکھوں لوگ روزگار سے وابستہ ہے۔ اس سے بے روزگاری بھی بڑھ گئی ہے۔ اس لئے سرکار کو دوبارہ اس صنعت کی سبسڈی بحال کی جانے چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: مہاراشٹرا میں کانگریس کو بڑا جھٹکا، سابق وزیر بابا صدیقی کا پارٹی سے استعفی

انہوں نے کہا کہ بجلی کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ بجلی کی پرانی بلوں پر بھی غور کرنا ضروری ہے۔بھیونڈی میں 60 ہزار پاورلوم ہیں جب کہ ریاست کے دیگر اضلاع میں 20 ہزار پاورلوم صنعت آباد ہیں۔ ان میں بیشتر کی روزی روٹی اسی پر منحصر ہے اور سرکار اگر اس پر توجہ نہیں دیتی ہے تو پاور لوم کے حالت بد سے بدتر ہوجائیں گے اور اس بحران سے نکلنا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.