آگرہ: ریاست اتر پردیش کے آگرہ کے کھنڈولی تھانہ کے تحت سمرا گاوں میں دنگل میں 2 لاکھ روپے کی انعامی رقم والے ریسلنگ میچ کے دوران دونوں پہلوانوں میں پہلے ہاتھا پائی ہوئی اور پھر لڑائی شروع ہوگئی۔ یہ دیکھ کر پہلوانوں کے حامی بھی میدان میں پہنچ گئے۔ کافی ہنگامہ ہوا، اس کی وجہ سے ہنگامہ آرائی میں بھگدڑ مچ گئی۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اطلاع پر پولیس بھی پہنچ گئی۔ دنگل کمیٹی نے آخری ریسلنگ میچ منسوخ کر دیا۔
یہ معاملہ کھنڈولی تھانہ علاقہ کے گاؤں کے سالانہ شری رام میلے کا ہے۔ میلے میں ہر سال ریسلنگ کا میچ ہوتا ہے۔گزشتہ روز میلے میں ایک ریسلنگ میچ کا انعقاد کیا گیا جس میں 51 روپے سے ریسلنگ شروع ہوئی۔ اس مقابلے کو دیکھنے سینکڑوں لوگ موجود تھے۔
ریسلنگ کے ہر مقابلہ میں پہلوان اپنی چالوں سے ایک دوسرے کو شکست دے رہے تھے۔ جیتنے والے پہلوان کی حوصلہ افزائی کے لیے عوام خوب تالیاں بجا رہے تھے۔ دنگل میں آخری ریسلنگ میچ 2 لاکھ روپے کا تھا۔ جو بھارت کیشری ہریکیش تومر اور شمش آباد کے پہلوان رامیشور شمش آباد کے درمیان چل رہا تھا۔
ریسلنگ کے دوران پہلوان ہریکیش تومر اور پہلوان رامیشور کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ جس کی وجہ سے کچھ ہی دیر میں دونوں پہلوانوں کے دوست آمنے سامنے آگئے۔ لڑائی کا آغاز دھکے مارنے سے ہوا۔ پہلوانوں کی لڑائی نے گاؤں والوں میں افراتفری مچادی۔ میلہ کمیٹی کے ساتھ ساتھ پولیس نے معاملہ سنبھالنا شروع کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:جب ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کو اپنا سامان خود وین پر لوڈ کرنا پڑا - West Indies In Nepal
دنگل کے آخری ریسلنگ میچ میں دونوں پہلوان آمنے سامنے تھے۔ اس لیے دونوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ جس کی وجہ سے دونوں پہلوانوں اور ان کے حامیوں کو میلے سے نکال دیا گیا۔ اس کے بعد ہنگامہ آرائی کو پوری طرح سے ختم کرنے کی کوشش کی گئی۔ ابھی تک کسی نے پولیس کو شکایت نہیں کی۔ موصول ہونے والی شکایت کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔