ETV Bharat / state

شہریت ترمیمی قانون کے نفاذ کے بعد پولیس فورس تعینات، جمعیت نے کی مسلمانوں سے اپیل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 12, 2024, 2:26 PM IST

After the implementation of the CAA Citizenship Amendment Law: شہریت ترمیمی بل کے نفاذ کے بعد پولیس فورس کو مختلف حساس علاقوں میں تعینات کردیا گیا ہے۔ جمعیت نے اس موقع پر مسلمانوں سے اپیل کی  ہے کہ وہ افواہوں پر دھیان نہ دیں اور امن برقرار رکھیں۔

After the implementation of the CAA Citizenship Amendment Law, the police force was deployed, Jamiat appealed to the Muslims
After the implementation of the CAA Citizenship Amendment Law, the police force was deployed, Jamiat appealed to the Muslims
شہریت ترمیمی قانون کے نفاذ کے بعد پولیس فورس تعینات، جمعیت نے کی مسلمانوں سے اپیل

مظفر نگر: سی اے اے کا نوٹیفکیشن پیر کو حکومت ہند نے جاری کردیا۔ جس کے سبب اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع میں پولیس فورس کے ساتھ اعلیٰ افسران سڑکوں پر نظر آئے۔ آناً فانًا میں پولیس کی جانب سے 9 حساس مقامات پر سخت چیکنگ مہم شروع کی گئی۔ اس دوران آئی ٹی بی پی اور سی آر پی ایف کے اہلکار ہتھیاروں کے ساتھ سڑکوں پر تعینات دکھائی دیے۔ امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے، مظفر نگر پولیس نے شہریت ترمیمی قانون کے نفاذ کے بعد، ضلع میں ایک سخت چیکنگ مہم چلائی اور ڈرون کیمروں کے ساتھ انتہائی حساس علاقوں کی نگرانی کی۔ تاہم، جہاں ضلع کے ایس پی ابھیشیک سنگھ کا کہنا ہے کہ آنے والے تہواروں اور لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر آج شہر میں ناکہ بندی کا منصوبہ بنایا گیا اور چیکنگ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

شہریت ترمیمی ایکٹ کا نوٹیفکیشن جاری، آج سے ملک بھر میں سی اے اے نافذ العمل

سی اے اے قوانین کیا ہیں؟ اہلیت، مطلوبہ دستاویزات، شہریت حاصل کرنے کا عمل

سی اے اے نوٹیفکیشن کے جاری ہونے پر ایس ایس پی ابھیشیک سنگھ نے کہا کہ ہماری تیاریاں مکمل ہیں اور امن و امان میں کسی قسم کا خلل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے پیر کی شام شہریت ترمیمی بل پر نوٹیفکیشن جاری کرنے کے بعد اسلامی تنظیم جمعیت علمائے ہند کے ریاستی سیکٹری قاری ذاکر حسین نے تمام مسلمان بھائیوں سے ماہ مقدس کے دوران امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔ مولانا ذاکر حسین نے کہا کہ ہمیں ابھی میڈیا سے اطلاع ملی ہے کہ مرکزی وزارت داخلہ نے شہریت ترمیمی بل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس لیے جمعیۃ علماء ہند کا لیگل سیل اور جمعیت کے عہدیداران اس کو دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس پر غور و فکر کریں گے اور اس مسئلہ پر فیصلہ لیں گے کہ کیا کرنا ہے۔ جمعیت علماء ہند کہنا چاہتی ہے کہ عوام امن و امان برقرار رکھیں۔ کسی طرح کا کوئی ڈر کا ماحول نہ بنایا جائے۔ کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ یہ ناگرکتا سے ریلیٹڈ ایک قانون ہے تو اس پر یقینی طور پر جمعیت علماء ہند جیسی حساس تنظیم غور و فکر بھی کرے گی اور اگر کہیں کوئی خامی ہوگی تو اس پر بات بھی کی جائے گی۔ فی الحال ابھی اس قانون کے بارے میں کچھ کہنا مناسب نہیں ہے۔ ہم لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ امن برقرار رکھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.