ETV Bharat / state

اداکار تھلاپتی وجے کی سیاست میں انٹری، پارٹی کے نام کا اعلان، مداحوں اور ستاروں کی مبارکباد - تھلاپتی وجے کی سیاست میں انٹری

Thalapathy Vijay's Political Party Tamilaga Vettri Kazhagam: ساؤتھ کے سپر اسٹار اور تھلاپتی وجے نے تمل ناڈو میں اسمبلی انتخابات 2026 سے پہلے سیاست میں قدم رکھ دیا ہے۔ اداکار نے اپنی پارٹی کے نام کا بھی اعلان کیا ہے جس پر فلم انڈسٹری کے ستاروں اور ان کے مداحوں نے انہیں مبارکباد دی ہے۔

actor thalapathy vijay
actor thalapathy vijay
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 3, 2024, 11:17 AM IST

چنئی: ساؤتھ کے سپر اسٹار اور تھلاپتی وجے نے اپنے مداحوں کو بڑا تحفہ دیا ہے۔ اداکار اس بات کے لیے کافی عرصے سے خبروں میں تھے کہ وہ سیاست میں آنے والے ہیں۔ ساؤتھ فلم انڈسٹری میں متعدد ہٹ فلمیں دینے والے وجے نے آخر کار اپنے مداحوں کا خواب پورا کر دیا۔ جی ہاں، اداکار نے 2 فروری کو ہندوستانی سیاست میں قدم رکھ دیا ہے۔ اداکار نے ایک ایسے وقت میں سیاست میں قدم رکھا ہے جب ملک میں لوک سبھا انتخابات 2024 قریب ہیں اور تمل ناڈو میں 2026 میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔

سیاست میں آنے کے ساتھ ہی اداکار نے اپنی پارٹی کے نام کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، اس خبر سے تھلاپتی کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ اداکار کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔ ساؤتھ کے سپر اسٹار تھلاپتی وجے نے سیاسی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔ جمعہ کو پارٹی کے نام کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے مداحوں کو یہ اطلاع دی۔ 'لیو' اسٹار نے اپنی سیاسی جماعت کا نام 'تملگا ویٹری کزگم' (Tamilaga Vettri Kazhagam) رکھا ہے۔ اس اعلان پر نوجوان ہدایت کار ایٹلی اور فلم انڈسٹری کے تمام دوستوں اور مداحوں نے انہیں مبارکباد دی ہے۔

وجے کے پرستاروں کے ساتھ ساتھ انیرودھ، کارتک سبراج اور ایٹلی سمیت دیگر مشہور شخصیات نے تھلاپتی وجے کو ان کے سیاسی سفر کے آغاز پر مبارکباد دی ہے۔ موسیقار انیرودھ روی چندر، ہدایت کار ایٹلی، فلمساز کارتک سبراج نے انہیں سوشل میڈیا پر مبارکباد دی۔ موسیقار انیرودھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ 'مبارک ہو اور نیک خواہشات پیارے وجے سر'۔ 'جواں' کے ڈائریکٹر ایٹلی نے مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ 'مبارک ہو انا'۔ کارتک سبراج نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا، 'آپ کا پرتپاک استقبال اور نیک خواہشات'۔

اداکار راگھو لارنس نے لکھا، 'نانبا کو ان کی سیاسی انٹری پر مبارکباد، میں ایشور سے اس نئے سفر میں آپ کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں۔' وجے نے 2 فروری کو اپنی سیاسی پارٹی، تمیلگا وتری کزگم کے اعلان کے ساتھ لکھا کہ 'سیاست میرے لیے پیشہ نہیں ہے بلکہ ایک مقدس عوامی خدمت ہے اور تملگا ویٹری کزگم کا مطلب ہے تمل ناڈو وجے پارٹی۔' 'لیو' اسٹار نے مزید لکھا کہ 'جنرل کونسل اور ایگزیکٹو کونسل کی میٹنگوں میں ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہماری پارٹی آئندہ لوک سبھا انتخابات نہیں لڑے گی اور نہ ہی کسی کی حمایت کرے گی'۔

مزید پڑھیں: تمل ناڈو: فیکٹ چیکر محمد زبیر کو فرقہ وارانہ ہم آہنگی ایوارڈ دیے جانے پر بی جے پی تلملائی

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'میں نے پارٹی کے کام کو متاثر کیے بغیر اس فلم کو مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے میں پہلے سے ہی پرعزم ہوں۔' اداکار نے کہا کہ 'سیاست میرے لیے عوامی خدمت ہے اور میں اس میں کام کروں گا۔ میں تمل ناڈو کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں'۔ واضح رہے کہ اداکار وجے کے پاس فی الوقت وینکٹ پربھو کی 'گریٹیسٹ آف آل ٹائم' فلم ہے، جس کی شوٹنگ میں وہ مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تملناڈو: سابق وزیر ویرامنی کے ٹھکانوں پر ڈی وی اے سی کےچھاپے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.