ETV Bharat / state

اڈیشہ میں خوفناک سڑک حادثہ: سندر گڑھ میں وین نے ٹرک کو پیچھے سے ٹکر مار ی، 7 افراد کی المناک موت - SUNDERGARH ROAD ACCIDENT

اڈیشہ کے سندر گڑھ ضلع میں ایک خوفناک سڑک حادثے میں 7 افراد کی المناک موت ہوگئی، جب کہ 5 شدید زخمی ہوگئے۔

SUNDERGARH ROAD ACCIDENT
اڈیشہ میں خوفناک سڑک حادثہ (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 2, 2024, 5:25 PM IST

راورکیلا: اڈیشہ کے سندر گڑھ ضلع میں ایک خوفناک سڑک حادثے میں 7 لوگوں کی موقع پر ہی دردناک موت ہو گئی۔ جبکہ 5 دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ یہ سڑک حادثہ ضلع کے ہیمگیری پولیس اسٹیشن کے تحت پیش آیا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق گیاکناپلی علاقے میں دھند کی وجہ سے وین سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے پیچھے سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے اتنا بڑا حادثہ پیش آیا۔

سڑک حادثے میں شدید زخمی ہونے والے پانچوں افراد کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال بھیج دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مارے گئے تمام لوگ کیرتن گروپ کے ممبر تھے اور وہ ایک پروگرام سے واپس آ رہے تھے۔

پولیس افسر نے بتایا کہ جیسے ہی مقامی لوگوں کو سڑک حادثے کی اطلاع ملی، انہوں نے فوری طور پر بچاؤ کا کام شروع کیا اور پولیس اور مقامی انتظامیہ کو اطلاع دی۔ پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تمام زخمیوں کو نکال کر مقامی اسپتال میں داخل کرایا۔ ڈاکٹر نے ان میں سے 7 کو مردہ قرار دے دیا۔ دیگر 5 کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔ حادثے کے بعد علاقے میں کشیدگی کا ماحول ہے۔ تاہم ابھی تک حادثے کی اصل وجہ واضح نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس نے حادثے کا شکار ہونے والی دونوں گاڑیوں کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

گھر کے سامنے پٹاخہ پھوڑنے پر اعتراض کیا تو غنڈوں نے بزرگ کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.