ETV Bharat / state

تلنگانہ فیکٹری میں گیس کمپریشر پھٹنے سے 5 افراد کی دردناک موت، مرنے والوں میں یوپی، بہار اور اڈیشہ کے مزدور بھی شامل - Telangana Gas compressor explosion - TELANGANA GAS COMPRESSOR EXPLOSION

تلنگانہ کے شاد نگر میں واقع ساؤتھ گلاس انڈسٹری میں ایک گیس کمپریشر پھٹنے سے پانچ مزدوروں کی موت ہو گئی۔ جب کہ 15 افراد زخمی ہو گئے ہیں جن کا مقامی اسپتال میں علاج جاری ہے۔ خبر کے مطابق مرنے والوں میں اتر پردیش، بہار اور اڈیشہ کے مزدور شامل ہیں۔

گیس کمپریشر پھٹنےسے5 مزدور کی موت
گیس کمپریشر پھٹنےسے5 مزدور کی موت (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 29, 2024, 7:19 AM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے رنگاریڈی ضلع کے شاد نگر میں واقع ساؤتھ گلاس انڈسٹری میں گیس کمپریشر پھٹنے سے 5 مزدور ہلاک ہوگئے، جن کا تعلق یوپی، بہار اور اڈیشہ سے بتایا جا رہا ہے۔ اس المناک حادثے میں 15 لوگ زخمی بھی ہوگئے ہیں جن کا علاج مقامی اسپتال میں چل رہا ہے۔ نیوز کے مطابق کمپریشر پھٹنے سے مزدوروں کی لاشیں ٹکڑے ٹکڑے ہو گئیں۔ اس دھماکے سے پورے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے متعلقہ عہدیداروں کو امدادی کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت دی ہے۔ رنگاریڈی ڈسٹرکٹ کلکٹر ششانک، شمش آباد ڈی سی پی راجیش نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔ معلومات کے مطابق دھماکہ کمپریشر میں خرابی کے باعث ہوا۔

بہار، یوپی اور اڈیشہ سے کام کرنے آئے مزدوروں کی موت

مرنے والوں میں مختلف ریاستوں کے لوگ شامل ہیں جس میں اتر پردیش کے دو مزدور نکیت (22)، رام سیتو (24)، بہار کے چترنجن (25)، رام پرکاش (45) اور اڈیشہ کے رادھے کانت (25) شامل ہیں۔ اس خوفناک دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پورے علاقے میں کہرام مچ گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ شمش آباد کے ڈی سی پی راجیش نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔ حادثہ کیسے ہوا اس بارے میں ابھی تک معلومات دستیاب نہیں ہیں بس اتنا ہی معلوم ہوا ہے کہ کمپریشر میں خرابی آنے کی وجہ سے یہ دھماکہ ہوا ہے۔

متاثرین کے لواحقین کو معاوضہ دینے کا مطالبہ:

خبر ہے کہ شدید زخمیوں کو بہتر علاج کے لیے عثمانیہ اور گاندھی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب اس واقعے کے بعد ٹریڈ یونین رہنماؤں کا مطالبہ ہے کہ متاثرہ خاندانوں کے لیے فی کس 25 لاکھ روپے کے حساب سے معاوضے کا اعلان کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.