ETV Bharat / state

ڈی جے ہلی علاقے میں 45 مساجد کی جانب سے نشہ کے خلاف مہم - ڈی جے ہلی علاقے میں 45 مساجد

Mosques Launch Campaign Against Drugs: ڈی جے ہلی علاقے میں مساجد کی جانب سے مسلم علاقوں کو نشے کی لعنت سے نجات دلانے کے لئے 'نشہ ختم کریں' کے عنوان سے مہم کا آغاز کیا گیا۔ ذمہ داران نے پولیس کی مدد سے نوجوانوں کو نشے کی لت سے نجات دلانے کے لیے خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ کیا۔

ڈی جے ہلی علاقے میں 45 مساجد کی جانب سے نشہ مکت مہم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 7, 2024, 8:07 PM IST

ڈی جے ہلی علاقے میں 45 مساجد کی جانب سے نشہ مکت مہم

بنگلورو: ریاست کرناٹک کے شہر کا ڈی جے ہلی ایک اسلم کچہ علاقہ ہے جو کہ منشیات کو لیکر بدنام ہے جہاں نوجوان و اسکول کے بچے تک نشے کے بری طرح شکار ہیں۔اس علاقے کے بیشتر نوجوان نشے کی لت میں گرفتار ہیں۔ منشیات کے فتنے سے نوجوان نسل کی حفاظت کی غرض سے ڈی جے ہلی علاقے کی کل 45 مساجد کی کمیٹیوں کی جانب سے ایک متحدہ "اسٹاپ ڈرگز" مہم کا آغاز کیا گیا۔ علماء کرام نے اس اقدام کو احسن و قابل تقلید قرار دیا۔

اس سلسلے میں ڈی جے ہلی کے ایک سرکل میں ایک مختصر سا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں مقامی پولیس اہلکار کے علاوہ بڑی تعداد میں بچے، نوجوان و خواتین نے شرکت کی۔ اس موقعے پر سب-انسپکٹر امریش نے ذمہ داران کو یقین دلایا کہ منشیات کے خطرے سے نئی نسل کو بچانے کی اس مہم میں قانون ان کا بھر پور ساتھ دے گا۔

یہ بھی پڑھیں:'وہ قوم ترقی نہیں کر سکتی جو تعلیم سے زیادہ شادی بیاہ پر خرچ کرتی ہے'

اس موقعے پر علماء کرام و مقامی مساجد کے ذمہ داران نے کہا کہ ڈی جے ہلی علاقے سے منشیات کی لعنت کو دور کرنے کے لیے "اسٹاپ ڈرگز" مہم کو زبردست تریقے سے چلایا جائے گا تاکہ ڈرگز سے متاثررین کے والدین کو راحت ملے۔ علاقے کی بدنامی مٹے اور نشے کی لعنت سے پیدا ہوئے مسائل دور ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.