بنگلورو: کرناٹک کے بنگلورو میں قرض نہ ادا کرنے پر مقروض شخص کی 17 سالہ بیٹی کے ساتھ مبینہ طور پر عصمت دری کی گئی۔ متاثرہ کے اہل خانہ نے مدنائے کاہلی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ پولیس نے پاکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ غیر انسانی واقعہ اتوار کو بنگلورو کے مدنایاکاہلی پولیس اسٹیشن میں پیش آیا۔ متاثرہ کی شکایت پر 39 سالہ ملزم روی کمار کو گرفتار کیا گیا۔ افسران نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کے باپ نے ملزم سے 70 ہزار روپے قرض لیا تھا۔ اس میں سے وہ پہلے ہی 30 ہزار روپے ادا کر چکے تھے۔ ملزم ساہوکار اس شخص کے گھر والوں کو باقی 40 ہزار روپے اور سود کی ادائیگی کے لیے مسلسل ہراساں کر رہا تھا۔
الزام ہے کہ ملزم روی کمار نے کچھ دن پہلے گھر میں گھس کر لڑکی کو زبردستی بوسہ دیا تھا اور اس تصویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی دھمکی دی تھی۔ متاثرہ لڑکی نے شکایت میں کہا کہ حال ہی میں جب اس کے گھر پر کوئی موجود نہیں تھا تو ملزم گھر میں داخل ہوا اور اس کی عصمت دری کی۔ واضح رہے کہ اس معاملے میں اب تک ملزم کا موقف سامنے نہیں آ یا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اعظم گڑھ میں لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری
ایودھیا کے رام مندر احاطے میں خاتون کارکن کے ساتھ اجتماعی عصمت دری